سابق وزیراعلیٰ نے مجھ پر تین ارب روپے کرپشن کا الزام لگایا ہے ،حکومتی رکن کا اظہار خیال
پشاور(نیوزرپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی میں حکومتی رکن آصف محسودنے سابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا نام لیئے بغیر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ نے مجھ پر تین ارب روپے کرپشن کا الزام لگایا ہے ،
صوبائی اسمبلی میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے آ صف محسود نے ایوان کو بتایا کہ سابق وزیراعلی نے پہلے کہا تھا کہ میں وزیرستان ایک ارب تیس کروڑ روپے کا فنڈز دیا ہے جبکہ بعد ازاں انہوں نے تین ارب روپے کردیا ،
اگر میرے وساطت یہ فنڈز وزیرستان کو ملی ہے تو اسکی تحقیقات ہونی چاہیے کہ یہ رقم کہاں اور کس نے لگایا ہے یا یہ فنڈز کمیشنوں کی نظر ہوچکا ہے ،اس لیئے میں اس ایوان سے درخواست کرتا ہوں سابق وزیراعلی کے جانب سے مجھ پر لگائے گئے الزامات کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کی جائے اور اس میں گزشتہ دو سالوں کے دوران تمام فنڈز کی تحقیقات کریں تاکہ پتہ چل سکے کہ وزیرستان اور میرے حلقے کیلئے مختص فنڈز کہاں خرچ ہوچکی ہے
جس پر پینل آف چیئرمین انور نے کہا کہ ہم یہ معاملہ سپیکر صوبائی اسمبلی پر چھوڑتے ہے تاکہ وہ اس کو کمیٹی میں اپکے جانب سے فنڈز کے حوالے سے تحفظات کو پی اے سی یا خصوصی کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کریں