• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
علاقائی

لکی مروت میں پولیس مقابلہ؛ 11 سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ساتھی سمیت مارا گیا

admin
Share
SHARE

تھانہ پیزو پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے سنگین مقدمات میں انتہائی مطلوب اشتہاری، چور اور ڈکیت طاہر شاہ کو ساتھی سمیت ہلاک کردیا، جبکہ جائے وقوع سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی شیخ بدین کے پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ہلاک ہونے والے اشتہاری کی شناخت طاہر شاہ ولد ظاہر شاہ سکنہ ورغڑ پیزو کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق طاہر شاہ پیزو کے پہاڑی سلسلوں میں گاڑیوں کے مسافروں اور ڈرائیوروں کو لوٹنے والے گروہ کا سرغنہ تھا اور مختلف سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ طاہر شاہ کے خلاف قتل، اقدام قتل، چوری، ڈکیتی، منشیات، پولیس پر فائرنگ، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر جرائم کے 11 مقدمات درج تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ انتہائی مطلوب اشتہاری طاہر شاہ اپنے دیگر ساتھی کے ہمراہ شیخ بدین کے پہاڑی علاقے میں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او پیزو شفقت خان نے بھاری پولیس نفری کے ہمراہ مذکورہ علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

پولیس پارٹی جب مشتبہ مقام کے قریب پہنچی تو مسلح ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی۔ پولیس جوانوں نے فوری طور پر پوزیشنیں سنبھالیں اور حق خود حفاظتی کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ کچھ دیر تک جاری رہا۔ فائرنگ رکنے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کیا تو مطلوب اشتہاری طاہر شاہ اور اس کا ایک ساتھی ہلاک حالت میں پائے گئے۔

اس دوران دوسرے ہلاک ملزم کی شناخت عابد ولد زرولی سکنہ پیزو حال شیخ بدین پہاڑ کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق عابد بھی طاہر شاہ کا ساتھی تھا اور مختلف وارداتوں میں اس کے ہمراہ ملوث رہا ہے۔ پولیس کے مطابق عابد کا مزید کریمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے، جبکہ جائے وقوع سے ملزمان کے قبضے میں موجود اسلحہ برآمد کرکے پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

ڈی پی او لکی مروت سجاد احمد صاحبزادہ (PSP) نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او پیزو اور کارروائی میں حصہ لینے والے پولیس افسران و جوانوں کو شاباش دی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع لکی مروت میں سنگین جرائم میں ملوث عناصر اور قانون شکنوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ضلع میں امن و امان کے قیام پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ پولیس جوان پوری جرأت، پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کا مقابلہ کر رہے ہیں، جبکہ قانون کو چیلنج کرنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

دریں اثنا لکی مروت میں مشہ منصور کے قریب فائرنگ کے واقعے میں 2 اشتہاری ڈاکوؤں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں بدنام زمانہ اشتہاری آفتاب اور اس کا ساتھی بلاول ساکنان چوارخیل شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی فائرنگ سے راہگیر افتخار علی سکنہ مشہ منصور جاں بحق ہوا جب کہ پولیس مقابلے میں آفتاب کا ساتھی بلاول ولد شوکت اللہ بھی ہلاک ہوگیا۔ ہلاک آفتاب اور بلاول چوارخیل کے رہائشی اور پولیس کو مطلوب تھے۔

خیبر میں لرزہ خیز واقعہ، بھائی نے فائرنگ کرکے 2بھائیوں اور بھابھی کو قتل کردیا
سوات میں 9سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کے خلاف خواتین سڑکوں پر نکل آئیں
مدین میں 9سالہ بچی کے مبینہ زیادتی اور قتل واقعے کیخلاف خواتین کا شدید احتجاج
جنوبی وزیرستان اپر کے جوڈیشل سپرنٹنڈنٹ اسفندیار گھر سے اغوا
نوشہرہ ، دو کمسن بچیوں کی عزت لوٹنے کی کوشش ،مقدمات درج
TAGGED:LuckyPolice
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت  

خیبر پختونخوا: وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو ہزاروں شکایات موصول، کتنی شکایات حل ہوئیں؟
الیکشن کمیشن نے کے پی حکومت کا بلدیاتی انتخابات کیلئے 180 دن مہلت دینے کا مطالبہ مسترد کردیا
افغان مہاجرین کی واپسی: چار دہائیوں پر محیط ایک داستان کا اختتام؟
وزیراعظم کی امیر قطر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?