• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا: وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو ہزاروں شکایات موصول، کتنی شکایات حل ہوئیں؟

admin
Share
SHARE

خیبر پختونخوا: وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو ہزاروں شکایات موصول، کتنی شکایات حل ہوئیں؟

خیبر پختونخوا میں جنوری تا اگست 2026 وزیراعلی کمپلینٹ سیل کو مختلف ذرائع سے 3 ہزار 551 شکایات موصول ہوئیں، جن میں سے 2 ہزار 610 شکایات متعلقہ صوبائی محکموں کو کارروائی کے لیے ارسال کی گئیں۔

بریفنگ کے مطابق صوبائی محکموں کو ارسال کی گئی 2 ہزار 610 شکایات میں سے 988 پر ریلیف دیا گیا، 11 پر جزوی ریلیف فراہم کیا گیا جبکہ 781 شکایات پر کارروائی جاری ہے۔

وزیراعلی سیکرٹریٹ میں 499 شکایات موقع پر حل کی گئیں یا شہریوں کو ضروری رہنمائی فراہم کی گئی، جبکہ 498 شکایات دائرہ اختیار سے باہر ہونے یا قانونی پیچیدگیوں کے باعث قابلِ عمل نہیں تھیں۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ 774 شکایات میرٹ پر پورا نہ اترنے کے باعث قابلِ کارروائی نہیں تھیں۔ زمینی تنازعات اور تعلیم سے متعلق شکایات بڑی کیٹیگریز میں شامل ہیں۔

وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ اجلاسوں اور پریزنٹیشنز سے نہیں بلکہ عوام کی گواہی اور اطمینان سے ہوگا۔ شکایات کے مثر ازالے اور حکمرانی میں عوامی شمولیت عمران خان کا وژن ہے اور صوبائی حکومت اس وژن کو عملی بنیادوں پر آگے بڑھا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور بیوروکریسی کا مستقبل عوامی اطمینان سے وابستہ ہے۔ کمپلینٹ سیل کے ذریعے شہریوں کو ملنے والے ریلیف سے عوام کو آگاہ کیا جائے تاکہ مزید لوگ اس سہولت سے مستفید ہوسکیں۔

وزیراعلی نے پشاور نرسنگ کالج واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کو پنجاب پولیس نہیں بننے دیں گے۔ خیبر پختونخوا کے طلبہ ہمارے بچے ہیں، ان کے حقوق کے تحفظ اور خدمت کے لیے صوبائی حکومت ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔

چیف سیکرٹری نے بریفنگ میں بتایا کہ خیبر پختونخوا میں شکایات کے ازالے کے دستیاب نظام سے عوام کو آگاہ کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے گی۔ چیف سیکرٹری اور دیگر شکایات سیلز کو وزیراعلی کمپلینٹ سیل سے منسلک کیا جائے گا۔

بریفنگ کے مطابق شکایات کے رجحانات اور کیٹیگریز کا مصنوعی ذہانت کے ذریعے تجزیہ کیا جائے گا تاکہ حکومتی نظام میں ضروری اصلاحات لائی جاسکیں۔

رپورٹ کے مطابق 3 ہزار 551 شکایات میں سے 1 ہزار 90 دستی طور پر، 1 ہزار 47 واٹس ایپ، 687 ای میل، 343 فون کالز، 273 فیس بک اور 111 ایکس کے ذریعے موصول ہوئیں۔

پیٹرول مہنگا، وزیراعلیٰ کےپی کا عوام کے لیے بڑا اعلان
دیر بالا: فیلڈر گاڑی دریائے میں جاگری، ایک ہی گھر کے 3افراد جاں بحق
پولیس کا چارسدہ میں مولانا شیخ ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 7 اہم افراد کو گرفتار کرنے کا دعوی
اسلام آباد لانگ مارچ، سرکاری وسائل اور اہلکاروں کے استعمال پر پابندی
دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمان کا عالمی قیادت کو پیغام
TAGGED:cmKPsohail afridi
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ میں ملوث ملزم کی عبوری ضمانت کے لئے دائر درخواست خارج

امریکا ایران معاہدہ: وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں سے متعلق شکایت، اینٹی کرپشن نے ریکارڈ طلب کر لیا
خیبر پختونخوا: نویں محرم کے دن بھی خونی واقعات جاری، بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
پاک بحریہ کے حفاظتی حصار میں کروڑوں لیٹر تیل پاکستان منتقل

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?