• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
کھیل

پشاور کو پہلی بار اسکواش کے عالمی مقابلوں کی میزبانی مل گئی

admin
Share
SHARE

پشاور کو پہلی بار اسکواش کے عالمی مقابلوں کی میزبانی مل گئی۔ شمس القمر پی ایس اے سیٹلائٹ انٹرنیشنل اسکواش چیمپئن شپ 20 سے 24 اگست 2026 تک منعقد ہوگی۔

خیبرپختونخوا اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور شمس القمر فاؤنڈیشن کے تعاون سے ہونے والے پانچ روزہ بین الاقوامی ایونٹ میں مجموعی طور پر ایک ہزار امریکی ڈالر کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاکستان بھر سے 32 بہترین اسکواش کھلاڑی شرکت کریں گے جہاں قومی اور ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن (پی ایس اے) کے تحت عالمی رینکنگ پوائنٹس حاصل کرنے کا موقع ملے گا۔

چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب 20 اگست کو ہوگی جبکہ مین ڈرا اور ناک آٹ رانڈز 20 سے 23 اگست تک جاری رہیں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اور اختتامی تقریب24 اگست کو منعقد ہوگی

اس موقع پر اسکواش کے لیجنڈ اور سابق عالمی نمبر ایک قمر زمان نے کہا کہ اس نوعیت کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ پشاور کی اسکواش کے حوالے سے شاندار تاریخ ہے اور ایسے مقابلے خیبرپختونخوا کی عالمی اسکواش میں روایتی حیثیت کو مزید مضبوط بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

منتظمین نے کھیلوں کے شائقین، میڈیا نمائندوں اور اسکواش سے دلچسپی رکھنے والے افراد کو ٹورنامنٹ میں شرکت کرکے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کی دعوت دی ہے۔

گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ
ایشین گیمز ہاکی، پاکستان نے جنوبی کوریا کو ہرا کر کانسی کا تمغہ جیت لیا
بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
خیبرپختونخوا: یہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے، میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا: وزیراعلیٰ
محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا نے صفاستھرا پروگرام کیلئے ایک ا رب 81کروڑ روپے جاری کردیئے
TAGGED:KPqamar zamansquash
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

عباس عراقچی آج سے اسلام آباد، مسقط، ماسکو کا دورہ کرینگے: ایرانی میڈیا کی تصدیق

پیٹرول 74، ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم کا بڑا اعلان
لوچستان: آپریشن شعبان کامیابی سے جاری، مزید 4 دہشتگرد ہلاک، مجموعی تعداد 83 ہوگئی
خیبرپختونخوا میں شدید طوفان اور بعد ازاں بارش سے2 افراد جاں‌بحق جبکہ 31 افراد زخمی
چارسدہ ،چار افراد کی خاتون کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?