• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

آل خیبر پختونخواہ جونیئر و سینیئر فل کانٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ کامیابی سے اختتام پذیر

irshad
Share
SHARE

خیبر پختونخواہ فل کانٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کے تعاون سے ہادی انٹرنیشنل کراٹے اکیڈمی (کراٹے ہیڈکوارٹرز)، گلبہار پشاور میں آل خیبر پختونخواہ جونیئر و سینیئر فل کانٹیکٹ کراٹے چیمپئن شپ کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئی۔چیمپئن شپ میں صوبے بھر سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین، جونیئر اور سینیئر کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی اور اعلیٰ درجے کی تکنیکی مہارت، نظم و ضبط اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔
تقریب کے مہمانِ خصوصی، بین الاقوامی کراٹے ریفری، صدر خیبر پختونخواہ فل کانٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن اور چیف انسٹرکٹر شیہان صاحبزادہ الہادی تھے۔ انہوں نے کامیاب مرد و خواتین کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، میڈلز اور اسناد تقسیم کیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کھلاڑیوں کی محنت، جذبے اور شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوانوں میں اعتماد، نظم و ضبط اور صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔چیمپئن شپ میں انتہائی جونیئر کھلاڑیوں نے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جسے شائقین اور منتظمین نے بے حد سراہا۔
نمایاں کارکردگی دکھانے والے مرد کھلاڑیوں میں ابو طلحہ، یحییٰ ہادی، محمد سنان، عبداللہ، سید احسان اللہ، محمد یوسف، فواد علی، محمد زید اور عبدالرقیب شامل تھے، جبکہ خواتین میں جویریہ ہادی، یشفا ناصر، ایشال اور حورین نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ٹرافیاں اور اسناد اپنے نام کیں۔
تقریب کے اختتام پر شیہان صاحبزادہ الہادی اور مسز ناصر خان نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں۔ شرکاء، کوچز اور والدین نے کامیاب اور منظم چیمپئن شپ کے انعقاد پر خیبر پختونخواہ فل کانٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن اور ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخواہ کی کاوشوں کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے معیاری مقابلوں کے باقاعدہ انعقاد کی امید ظاہر کی۔

اسلام آباد میں امریکی اور ایرانی وفود کے درمیان پہلی بار براہِ راست مذاکرات شروع
ڈیجیٹل دور میں سچائی اور ذمہ دار صحافت ناگزیر ہے، وزیراعظم کا عالمی یومِ آزادی صحافت پر پیغام
امریکی و اسرائیلی حملوں سے صرف تہران میں 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف
وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی تصدیق سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا
عوام پر نیا بوجھ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ضلع ٹانک میں دہشتگردی، ایک اور گرلز سکول تباہ

ٹرمپ کا دعویٰ: آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز امریکی تحویل میں
باڑہ ، قمبر خیل میں تین افراد قتل ، فائرنگ سے راہ گیر بچہ زخمی
اسلام آباد میں اہم سفارتی پیش رفت: ایرانی وفد پاکستان پہنچ گئی
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 188 ہوگئی، 1 ہزار سے زائد زخمی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?