• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا حکومت کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن، پروفائلنگ کا آغاز، بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان

irshad
Share
SHARE

حکومت خیبرپختونخوا نے صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیشہ ور گداگروں کی پروفائلنگ شروع کر دی ہے ، اس کے ساتھ ہی بچوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے افراد اور منظم گروہوں کے خلاف بھی سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا اعلان کیا گیا ہے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کے مشیر برائے سماجی بہبود، زکوات و عشر،سپیشل ایجوکیشن اینڈ ویمن ایمپاورمنٹ ملک لیاقت علی خان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پیشہ ور گداگری ایک سنگین سماجی مسئلہ بن چکی ہے، جس کی وجہ سے نہ صرف عوام کو مشکلات کا سامنا ہے بلکہ حقیقی مستحق افراد بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مختلف مقامات، چوراہوں، بازاروں، مساجد، تجارتی مراکز اور عوامی مقامات پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں گی، جبکہ ایسے منظم نیٹ ورکس کی بھی نشاندہی کی جائے گی جو بھیک مانگنے کو باقاعدہ کاروبار کے طور پر چلا رہے ہیں۔مشیرِ سماجی بہبود نے کہا کہ بچوں سے زبردستی بھیک منگوانا نہ صرف غیر اخلاقی بلکہ قابلِ سزا جرم بھی ہے۔ ایسے عناصر کے خلاف متعلقہ اداروں کے تعاون سے بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی اور قانون کے مطابق سخت اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ مشیر برائے سماجی بہبود، زکو و عشر اور ویمن ایمپاورمنٹ ملک لیاقت علی خان کا کہنا ہے کہ حکومت بچوں کے تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور کسی کو بھی ان کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سماجی بہبود، ضلعی انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے مشترکہ طور پر اس مہم میں حصہ لیں گے تاکہ پیشہ ور گداگری کے خاتمے کے ساتھ ساتھ مستحق اور بے سہارا افراد کی مناسب بحالی اور معاونت بھی یقینی بنائی جا سکے۔انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ افزائی سے گریز کریں اور اگر کہیں بچوں سے زبردستی بھیک منگوائی جا رہی ہو یا منظم گداگری کے گروہوں کی سرگرمیوں کا علم ہو تو متعلقہ اداروں کو فوری اطلاع دیں، تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔انکا مزید کہنا تھا کہ اس مہم کا مقصد صرف پیشہ ور گداگری کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ بچوں کے استحصال کی روک تھام، عوامی مقامات پر نظم و ضبط کی بہتری اور حقیقی مستحق افراد تک حکومتی فلاحی سہولیات کی موثر رسائی کو یقینی بنانا بھی ہے

معروف مذہبی شخصیت عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملہ میں شہید
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی رپورٹ جاری،45افراد جاں بحق100 سے زائد زخمی
خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک
پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی آج چاروں صوبوں میں دھرنے دے گی
پشاور:بڈھ بیر میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام 2026-27 پر اہم اجلاس

پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ جاری
اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، 3پاکستانیوں سمیت 86افراد جاں بحق
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر امریکا اور ایران کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت ہونے والے تکنیکی سطح کے مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں روانہ ہوگئے۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?