• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

عمران خان، شہباز شریف ہتک عزت کیس میں اہم پیشرفت، سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع بحال کردیا

irshad
Share
SHARE

سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا حقِ دفاع بحال کرنے کی نظرثانی اپیل دو ججز کی اکثریت سے منظور کر لی جبکہ ایک جج نے حقِ دفاع ختم رکھنے کے حق میں اختلافی نوٹ تحریر کیا۔

مختصر فیصلہ جسٹس عائشہ ملک نے کھلی عدالت میں سنایا، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی کا حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا گیا اور ٹرائل کورٹ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حقِ دفاع بحال کرکے قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھا

اکثریتی فیصلے میں کہا گیا کہ 2017 میں بانی پی ٹی آئی نے موجودہ وزیراعظم شہباز شریف پر پانامہ کیس واپس لینے کے لیے رقم کی پیشکش کا الزام عائد کیا تھا، جس پر شہباز شریف نے ہتکِ عزت کا دعویٰ دائر کیا۔ فیصلے کے مطابق یہ مقدمہ گزشتہ آٹھ سال سے ٹرائل کورٹ میں زیر التوا ہے، جبکہ شہباز شریف بطور وزیراعظم ہر سماعت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوتے رہے۔ عدالت نے نوٹ کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ میں 70 سے زائد مرتبہ التوا طلب کیا اور چار سال کی تاخیر سے جواب جمع کرایا، جس کے بعد ٹرائل کورٹ نے ان کا حقِ دفاع ختم کر دیا تھا، جسے بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے بھی برقرار رکھا۔

بانی پی ٹی آئی نے حقِ دفاع ختم کرنے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ اس سے قبل جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بینچ نے اپیل کی سماعت کی تھی، جہاں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان نے حقِ دفاع ختم کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلاف کیا تھا۔

بعد ازاں نظرثانی اپیل جسٹس عائشہ ملک کی سربراہی میں قائم تین رکنی بینچ نے سنی، جس میں جسٹس ہاشم کاکڑ اور جسٹس اشتیاق ابراہیم بھی شامل تھے، اور دو ایک کی اکثریت سے بانی پی ٹی آئی کا حقِ دفاع بحال کر دیا گیا۔

29

دسمبر 2022 کو جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس امین الدین خان نے بانی پی ٹی آئی کا حق دفاع ختم کرنے کا ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا

اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، 3پاکستانیوں سمیت 86افراد جاں بحق
اسلام آباد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات
عوام پر نیا بوجھ: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہونے جا رہا ہے
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ اور کشیدگی عروج پر، اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا دور شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

گلگت بلتستان  اسمبلی کی 24 نشستوں کیلئےانتخابی میدان سج گیا

مولانا محمد ادریس کی شہادت کے خلاف جے یو آئی کا صوبہ بھر میں احتجاج
معروف مذہبی شخصیت عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملہ میں شہید
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد پاکستان سے روانہ
آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف رٹ، ہائیکورٹ نے پاور پرچیز ایجنسی سے جواب طلب کر لی، تمام آئی پی پیز کو نوٹس جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?