• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

عمران خان قیدِ تنہائی میں، خاموش نہیں رہوں گا : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی

irshad
Share
SHARE

وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نےکہا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو مسلسل قیدِ تنہائی میں رکھا گیا ہے اور ان کے بنیادی حقوق متاثر ہو رہے ہیں۔
اڈیالہ
جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مطالبہ کیا کہ عمران خان کا علاج فیملی کی موجودگی میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال یا کسی معیاری طبی مرکز میں ان کے ذاتی معالجین کی نگرانی میں کیا جائے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ حکومت کا یہ رویہ غیر آئینی اور غیر انسانی ہے، اور عمران خان سے ملاقاتوں پر پابندی تشویشناک ہے۔
سہیل آفریدی نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کے ساتھ ملاقاتوں کی بندش اس بات کی علامت ہے کہ ان کی صحت یا صورتحال کو چھپایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی پی ٹی آئی ہیں اور خیبرپختونخوا میں حکومت ان کی قیادت کے بغیر تصور نہیں کی جا سکتی۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے فارورڈ بلاک کی خبروں کو پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام اراکین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں اور کسی قسم کی تقسیم موجود نہیں۔
وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک میں معاشی صورتحال بگڑ رہی ہے، قرضوں میں اضافہ، مہنگائی اور بے روزگاری میں اضافہ ہو رہا ہے،گزشتہ چند سالوں میں ملک کا قرضہ 43 ہزار ارب سے بڑھ کر 97 ہزار ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت ٹیکس اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہی ہے اور آئندہ بجٹ عوام پر مزید بوجھ ڈالے گا۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا کابینہ نے بجٹ پیپرز کی منظوری دے دی ہے اور صوبائی بجٹ کو عوام دوست قرار دیا جا رہا ہے۔
وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ عمران خان کی بہنوں سے مشاورت کے بعد آئندہ سیاسی لائحہ عمل طے کیا جائے گا، جبکہ گلگت بلتستان میں بھی پی ٹی آئی کی مضبوط پوزیشن برقرار ہے۔

ضلع ٹانک میں دہشتگردی، ایک اور گرلز سکول تباہ
گورنر کے پی کی زیر صدارت اجلاس، محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت
غیرمنظم بائیکیا اسٹینڈز نے پشاور کی سڑکوں پر دباؤ بڑھا دیا
پشاور حسن خیل کے علاقے میں خوارج سے مقابلے کے دوران ایف سی کے 6 جوان شہید ہوگئے
نوشہرہ میں خوفناک آتشزدگی، 200سے زائد دکانیں جل کر راکھ بن گئے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ایران نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ 

ملاکنڈ میں افسوسناک واقعہ ,گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق
لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا دوبارہ دھرنا، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل
امریکا ایران معاہدہ: وزیر اعظم پاکستان نے اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 6افراد جاں بحق جبکہ 13سے زائد زخمی ہوگئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?