• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشنز کرتے ہوئے 23 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، اسپن وام، بنوں اور دتہ خیل میں دہشت گردوں کے خلاف متعدد کارروائیاں کی گئیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 23 دہشت گرد مارے گئے۔ کارروائی کے دوران اہم مطلوب کمانڈر جنید میر عرف طور ثاقب بھی ہلاک ہوا، جس پر سکیورٹی اداروں کی جانب سے انعام مقرر تھا۔

فوجی ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گرد کارروائیوں، سکیورٹی اہلکاروں اور معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود، بارودی مواد اور دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز) بھی برآمد کیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیرِ زمین سرنگوں اور بنکروں کے ایک منظم نیٹ ورک کا بھی انکشاف ہوا، جنہیں دہشت گرد محفوظ پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ سکیورٹی فورسز نے ان تمام خفیہ ڈھانچوں کو تباہ کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق متاثرہ علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز بدستور جاری ہیں تاکہ چھپے ہوئے دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ کیا جا سکے۔ سکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک عزمِ استحکام کے تحت کارروائیاں پوری شدت سے جاری رکھی جائیں گی۔

دفاعی ماہرین کے مطابق حالیہ کامیاب آپریشنز دہشت گردوں کے نیٹ ورک کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوں گے اور اس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔

ڈبل شفٹ اسکولوں کے اساتذہ کے اعزازیے میں 20 فیصد اضافے کی سفارش
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: چالان میں تاخیر پر عدالت سے رجوع، سپیشل پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا
ضلع اپر چترال میں 169 ملین روپے کی لاگت سے جوان مرکز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا
ایبٹ آباد: ویمن اینڈ چلڈرن اسپتال سے اغوا ہونے والا نومولود 24 گھنٹوں میں بازیاب، 4 ملزمان گرفتار
دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمان کا عالمی قیادت کو پیغام
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

اسلام آباد مذاکرات کا باقاعدہ آغاز، وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی اہم ملاقات

حج 2026 فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز — لاکھوں دلوں کی آرزوئیں حجازِ مقدس کی جانب رواں دواں
وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
پشاور کو پہلی بار اسکواش کے عالمی مقابلوں کی میزبانی مل گئی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?