• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم مزدور ریلیاں، مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کا مطالبہ

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا بھر میں یوم مزدور کے حوالے سے مختلف ریلیوں اور اجتماعات کا انعقاد کیا گیا، جس میں مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کا مطالبہ کیا گیا، مزدور رہنماؤں اور کارکنوں نے اس دن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، اور ان کے لئے مقرر کردی 40 ہزار روپے اجرت پر عمل در آمد کیا جائے۔

ضلع صوابی کی تحصیل ٹوپی میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کے زیرِ اہتمام یومِ مزدور کے موقع پر ریلی نکالی گئی ضلع ڈی آئی خان میں بھی اس دن کی مناسبت سے جماعت اسلامی نے جی پی او چوک سے توپانوالہ تک ریلی نکالی، جس مین شرکاء نے مزدوروں کے حوالے سے بینرز اور پینا فلیکس اٹھا رکھے تھے۔
مقررین نے کہا کہ مزدوروں کے دم اور ان کی محنت پر حکمران طبقہ پرتعیش زندگی گزار رہا ہے، جبکہ ایک دیہاڑی دار مزدور کو پتہ ہی نہیں کہ اسی کی کمائی پر حکمران کہاں سے کہاں پہنچ گئے۔
مقررین کا کہنا تھا کہ اگر مزدور ایک دن مزدوری پر نا جائے تو وہ شام کو بچوں کو دے گا، اس کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑا رہے گا، آج کے دن اشرافیہ اے سی کمروں میں چھٹی منا رہے ہیں جبکہ یہ دن صرف مزدوروں کے حقوق ان تجدید عہد کا دن ہے، جبکہ آج مہنگائی نے غریب عوام کی کمرتوڑ کر رکھ دی ہے، اور حکام کو اس کا احساس تک نہیں۔
قومی وطن پارٹی کے ضلعی رہنماوں سمیت ضلع بھر سے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، پریس کانفرنس میں شگاگو کے شہداء سمیت دنیا بھر کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا، اور مقررین نے کہا کہ محنت کشوں کی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔
ریلی شرکاء کا کہنا تھا کہ مزدور طبقہ معاشرے کی ریڑھ کی ہڈی ہے، قومی وطن پارٹی مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتی ہے، قومی وطن پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کی حقوق کے تحفظ کے ہر فورم پر آواز اٹھائِی ہے اور آئندہ بھی اٹھائیں گے، مقررین نےحکومت سے مزدوروں کی اجرت بڑھانے کا مطالبہ بھی کیا۔

نوشہرہ میں بھی لیبر ڈے کے حوالے سے خصوصی ریلی نکالی گئی، اس دن کے موقع پر آل پاکستان یونائیٹڈ ورکر فیڈریشن نے شوبرا چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا،
ریلی شرکا نے کہا کہ مہنگائی اور کم اجرت نے مزدوروں کا جینا حرام کر رکھا ہے، بڑھتی مہنگائی نے مزدور طبقے کی مشکلات بڑھا دی ہیں،  مزدوروں نے تنخواہوں میں اضافہ اور مہنگائی پر قابو پانے کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائَے گا۔.

ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے
توانائی بحران، خیبر پختونخوا میں کل سے سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ
دہشت گردی مقدمہ: عدالت نے ملزم ولی اللہ کی ضمانت درخواست مسترد کردی
کوہستان میگا اسکینڈل: مرکزی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، رہائی کا حکم
شہداء قصہ خوانی کی 96 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل نے 15 مشہور ڈیوائسز بند کر دیے

ایران نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ 
ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکھ, خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق
ایران کے خلاف جنگ میں امریکی ہتھیاروں کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں: فنانشل ٹائمز کی رپورٹ
امریکا ایران مذاکرات بچانے کیلئے فیلڈ مارشل اہم کردار ادا کررہے ہیں، فنانشل ٹائمز

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?