• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ اور کشیدگی عروج پر، اسلام آباد میں ہونیوالے مذاکرات کا دوسرا دور شکوک و شبہات کا شکار ہو گیا

irshad
Share
SHARE

امریکہ اور ایران میں لفظی جنگ کی وجہ سے کشیدگی شدت اختیار کرتی جا رہی ہے، کیونکہ دونوں ممالک کے درمیان جاری عارضی جنگ بندی کے ختم ہونے میں صرف چند دن باقی رہ گئے ہیں، اس لئے ثالث ممالک کوشش کی جا رہی ہے کہ مذاکرات کا دوسر ادور ہو اور اس دوران معاملات طے پا سکیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دھمکی دی گئی ہے کہ معاہدہ طے نہ پایا اور ڈیل نہ ہوئی تو جنگ ہوگی، اور بم پھٹیں گے، جس پر ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میدان جنگ میں نئے کارڈز سامنے لانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔
ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ اگر دو ہفتوں کی جنگ بندی ختم ہونے تک کوئی معاہدہ نہ ہوا تو ایران کو ایسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا جو اس نے پہلے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی۔
یہ لفظی جنگ ایسے وقت میں شدت اختیار کر گئی ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان امن مذاکرات کا دوسرا دورپاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں ہونا تھا، غیر یقینی صورتحال کا شکار ہو گیا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت مزید خراب ہوئی جب امریکہ نے آبنائے ہرمز کے قریب ایک ایرانی پرچم بردار جہاز کو قبضے میں لے لیا، جس پر تہران نے سخت احتجاج کیا اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔
اس صورتحال میں غیر ملکی ذرائع ابلاغ الجزیرہ نے رپورٹ دی ہے کہ ابھی تک اس بات کی سرکاری تصدیق نہیں کہ ایران مذاکرات میں شرکت کرے گا یا نہیں، سفارتی راستے مکمل طور پر بند نہیں ہوئے۔
ادھر ایرانی مذاکراتی وفد کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ ایران دباؤ اور دھمکیوں کے سائے میں مذاکرات قبول نہیں کرے گا اور اگر ضرورت پڑی تو میدان میں اپنی نئی حکمت عملی سامنے لائے گا، جبکہ صدر ٹرمپ زور دے رہے ہیں کہ ایران کو مذاکرات کرنا ہوں گے، ورنہ اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
عالمی مبصرین کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان بات چیت میں کئی پیچیدہ مسائل رکاوٹ بنے ہوئے ہیں، جن میں آبنائے ہرمز، پابندیاں، جنگی معاوضے، میزائل پروگرام اور خطے میں اثر و رسوخ جیسے حساس معاملات شامل ہیں، تاہم اس امکان کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا کہ اگر دوبارہ حالات قابو سے باہر نکلے تو حالات توقع سے کہیں زیادہ خراب ہو سکتے ہیں

فیفا ورلڈ کپ فائنل، اسپین دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو شکست دے کر دنیائے فٹبال کا نیا حکمران بن گیا
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،کرایوں کی مد میں عوام پر ایک اور بم گرایا گیا
پاک فضائیہ کا شاندار پروٹوکول،جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کے حصار میں ایرانی مہمان بحفاظت رخصت
وزیراعلیٰ سے عبدالغنی آفریدی کی ملاقات،حلقہ پی کے 71 کے مسائل پر تفصیلی گفتگواور اختیارات کے تحفظ کی یقین دہانی
زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن مکمل
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

کوئٹہ،کوئلہ کان میں دھماکے سے شانگلہ سے تعلق رکھنے والے 34 کان کن جاں بحق، ریسکیو آپریشن جاری

پشاور میں مستحق افراد کے لیے نئی احساس پناہ گاہ قائم
وزیراعظم کی امیر قطر سے اہم ملاقات، دوطرفہ تعاون پر اتفاق
خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک
مہنگائی کی نئی لہر،16کلو گھی والے کنیستر کی قیمت 7600تک پہنچ گئی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?