• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

مردان جلسہ: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا 50 ارب روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان، عمران خان سے مکمل وفاداری کا اعادہ

irshad
Share
SHARE

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے مردان میں پاکستان تحریک انصاف کے  جلسے سے خطاب کرتے ہوئے ضلع مردان کے لیے 50 ارب روپے مالیت کے جامع ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ صوبائی حکومت عمران خان کے وڑن کے مطابق صوبے میں متوازن ترقی کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے اپنے خطاب میں عمران خان کی اسٹریٹ موومنٹ کے تسلسل میں 25 اپریل کو پاکستان تحریک انصاف کے یومِ تاسیس کے موقع پر آزاد کشمیر اور یکم مئی کو لاہور کے دوروں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار نہیں ہزار بار عمران خان کی کال پر قربان ہوں گے، ان کا ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہے، اور وہ اسی کی پالیسی پر کل بھی کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے صوبائی اسمبلی کا اجلاس گراو¿نڈ میں منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ جب تک عمران خان اور انکی اہلیہ کا ذاتی معالجین کی نگرانی اور خاندان کے افراد کی موجودگی میں علاج نہیں کرایا جاتا تب تک ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ مردان کے جلسے میں عوام کا جمِ غفیر عمران خان کی کال پر آیا ہے اور ہماری ذاتی کوئی حیثیت نہیں۔ کچھ ٹاو¿ٹس کہتے تھے کہ لوگ نہیں نکلیں گے مگر مردان نے ثابت کر دیا کہ عوام عمران خان کی کال پر لبیک کہتے ہیں۔ عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ جلسہ دن کی روشنی میں کیا جائے اور آج عوام کی بڑی تعداد نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ عمران خان کل بھی لیڈر تھا، آج بھی ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ انہوں نے عمران خان کو پیغام دیا ہے کہ قوم تیار ہے، حکم کریں تو اگلے دن اسلام آباد ہوں گے۔  وزیر اعلیٰ نے صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کا مسئلہ ریاست کی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔ عمران خان کے دور میں امن قائم تھا مگر موجودہ حکومت کی ناکام پالیسیوں کے باعث دہشتگردی دوبارہ آئی۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ آپریشن کی مخالفت ڈنکے کی چوٹ پر کرتے رہے ہیں اور عمران خان کی مذاکرات کی پالیسی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آج خطے میں ہونے والے مذاکرات بھی عمران خان کی پالیسی کا نتیجہ ہیں، جو وہ 2002 سے پیش کرتے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عدالتوں سے بھروسہ اٹھ چکا ہے اور اب نظریں عوام پر ہیں۔ عمران خان کا علاج نہ کرانا اور ملاقاتیں بند کرنا دباو¿ ڈالنے کی کوشش ہے، تاہم عوام عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں۔معاشی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور میں جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد تھی جو اب کم ہو کر تقریباً 2 سے 2.5 فیصد رہ گئی ہے۔ قرضے 50 ہزار ارب سے بڑھ کر 81 ہزار ارب ہو گئے جبکہ گزشتہ تین سال میں 31 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ پٹرول کی قیمت 150 روپے سے بڑھ کر 360 روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔ مہنگائی دوگنا ہو چکی ہے، بیروزگاری بڑھ رہی ہے، کسان اور مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں اور عوام کی قوت خرید ختم ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد ملک میں سکون نہیں آیا اور ایک ایلیٹ قبضہ مافیا نے ہر عہدے پر قبضہ کر رکھا ہے۔ تاہم آج اگر خطے میں مذاکرات ہو رہے ہیں تو اس کا کریڈٹ پاکستان اور عمران خان کی پالیسی کو جاتا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے مشاورت کی جائے گی۔انہوں نے جلسے کی کامیابی پر پی ٹی آئی تنظیم، پارلیمنٹرینز اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ عوام کی بڑی تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر قربانی کے لیے تیار ہے۔ پی ٹی آئی قائدین بیرسٹر گوہر ، جنید اکبر ، حلیم عادل شیخ ، اسد قیصر اور دیگر نے بھی جلسے سے خطاب کیا۔

 

پاکستان تحریک انصاف صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل و رکن قومی اسمبلی علی اصغر خان نے پی ٹی آئی مردان جلسے میں عوامی مسائل، خیبر پختونخوا کے حقوق، سیاسی قیدیوں کی رہائی اور عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی قرارداد بھی پیش کی جسے شرکاء نے متفقہ طور پر منظور کر لیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ آج پاکستان کا عام آدمی شدید مشکلات کا شکار ہے۔ مہنگائی نے ہر گھرانے کو متاثر کیا ہے، بجلی کے بھاری بلوں نے عوام کی کمر توڑ دی ہے جبکہ لوڈشیڈنگ نے زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں، سی این جی ناپید ہے، نوجوان بے روزگار ہیں، کسان بدحال ہے، مزدور پس چکا ہے اور سفید پوش طبقے کے لیے گزارا مشکل ہو گیا ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا کہ جو عناصر عوام کے ووٹ سے اقتدار میں نہیں آتے انہیں عوام کے مسائل کا کوئی احساس نہیں ہوتا۔ ایسے حکمرانوں کے نزدیک ووٹ کی حرمت اور عوامی مینڈیٹ کی کوئی اہمیت نہیں بلکہ ان کی ترجیح صرف اقتدار اور ذاتی مفادات ہوتے ہیں۔ قرارداد میں موجودہ معاشی نظام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ملک کو قرضوں کے بوجھ تلے دبایا جا رہا ہے جہاں پرانے قرضے اتارنے کے لیے نئے قرضے لیے جا رہے ہیں۔ اشرافیہ کو تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ غریب عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عمران خان اور بشریٰ بی بی کو فوری اور مکمل طبی سہولیات فراہم کی جائیں، ان کے اہل خانہ اور معالجین کو بلا رکاوٹ رسائی دی جائے اور انہیں اپنی مرضی کے ہسپتال میں علاج کی اجازت دی جائے۔ اس کے ساتھ ہی تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ قرارداد میں مردان سے ملک بھر کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کریں کیونکہ جب عوام اٹھتے ہیں تو ظلم کے ایوان ہل جاتے ہیں۔ قرارداد میں خطے اور دنیا میں امن کی کوششوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ پاکستان اس وقت تک کسی بڑے امن عمل سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا جب تک ملک میں عوام کا اعتماد بحال نہ ہو اور ایک حقیقی نمائندہ حکومت قائم نہ ہو۔ اجتماع نے خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ صوبے کو نیٹ ہائیڈل منافع سمیت تمام بقایا جات ادا کیے جائیں، این ایف سی میں اس کا جائز حصہ دیا جائے اور فاٹا انضمام کے وقت کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں۔ قرارداد میں واضح مطالبہ کیا گیا کہ ظلم اور جبر کا خاتمہ کیا جائے، عوامی مینڈیٹ بحال کیا جائے اور عوام دشمن نظام کو ختم کیا جائے۔ مزید برآں کسانوں کے لیے ریلیف پیکج، آئندہ بجٹ میں خصوصی سہولیات اور پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اجتماع کے اختتام پر اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی، عمران خان، بشریٰ بی بی اور تمام سیاسی قیدیوں کو انصاف دلانے کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور عوام کا ساتھ ہر حال میں نبھایا جائے گا

َِ<><><><><><>

سرحد پار سے دہشت گردوں کا حملہ ناکام ،37ہلاک
سفارتی پیش رفتیں عمران خان کے نظریے کی جیت ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی
مالاکنڈ بورڈ: پرچہ لیک کی افواہیں بے بنیاد،چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن مالاکنڈ کلیم اللہ
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے ہونے والی نقصانات کی رپورٹ جاری،45افراد جاں بحق100 سے زائد زخمی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

لکی مروت: پولیس موبائل پر دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی

دھمکیوں کے ساتھ مذاکرات کسی صورت قبول نہیں، ایران
ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے
حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد کر دی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?