• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا حکومت کا 7 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا منصوبہ

admin
Share
SHARE

ایشیائی ترقیاتی بینک نے خیبرپختونخوا کے سات بڑے شہری مراکز میں ماحول دوست اور کم اخراج والی پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کے قیام کے لیے 20کروڑ امریکی ڈالر قرض دینے کی سفارش کردی ہے جسے صوبے میں شہری نقل و حمل کے شعبے میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق اس منصوبے کے تحت پشاور، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کوہاٹ، ایبٹ آباد اور مینگورہ (سوات) میں جدید گرین پبلک ٹرانسپورٹ نیٹ ورک قائم کیا جائے گا جہاں اس وقت باقاعدہ اور منظم شہری ٹرانسپورٹ کا نظام یا تو موجود نہیں یا انتہائی محدود ہے۔منصوبے کا بنیادی مقصد شہری آبادی کو محفوظ، سستی اور قابل رسائی سفری سہولیات فراہم کرنا ہے جبکہ کم اخراج والی گاڑیوں کے استعمال کے ذریعے فضائی آلودگی میں نمایاں کمی لانا بھی اس کا اہم ہدف ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ شہریوں کے معیارِ زندگی میں بھی بہتری متوقع ہے۔دستاویز کے مطابق مجموعی 20 ملین ڈالر قرض میں سے 15 کروڑ ڈالر ایشیائی ترقیاتی بینک کے عام مالی وسائل سے فراہم کیے جائیں گے جبکہ 5 کروڑ ڈالر رعایتی بنیادوں پر دیے جائیں گے جس سے منصوبے کے مالی بوجھ کو کم رکھنے میں مدد ملے گی۔منصوبے کے تحت خواتین کی پبلک ٹرانسپورٹ میں شرکت کو بھی خصوصی اہمیت دی گئی ہے اور اس مقصد کے لیے محفوظ اور صنفی لحاظ سے حساس سفری سہولیات متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ خواتین کی معاشی اور سماجی سرگرمیوں میں شرکت کو فروغ دیا جا سکے۔دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے کی تصوراتی منظوری 12 ستمبر کو متوقع ہے اس منصوبے پر عملدرآمد خیبرپختونخوا اربن موبلٹی اتھارٹی کے ذریعے کیا جائے گا جو صوبے میں شہری ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ذمہ دار ہے۔

مالاکنڈ ڈویژن میں ٹیکس نفاذ کے خلاف احتجاجی تحریک تیز، حکومت سے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسفزئی نے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پارٹی ٹکٹ کی درخواست دے دی
ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا کیس، حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت
پشاور میں فائرنگ، سابق ناظم سجاد خلیل سمیت دو افراد قتل
سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

غیر ملکی میڈیکل ڈگریاں ڈی لسٹ کرنے کا اعلامیہ کالعدم قرار

دیر بالا: شلتلو پولیس چوکی پر حملے اور واڑی میں فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہونے کی اطلاعات
پمز اسپتال کے گائنی وارڈ میں آگ لگنے سے 15 نومولود جھلس کر جاں بحق
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ ایران پہنچ گئے
امریکا اور ایران مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے لیکن کئی اہم نکات پر اختلافات ہیں، محمد باقر قالیباف

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?