• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشتو کے مشہور گلوکار حاجی گلریز تبسم انتقال کرگئے

admin
Share
SHARE

 

پشتو موسیقی اور اسٹیج کے شہنشاہ گلوکار حاجی گلریز تبسم طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملے۔ وہ پشتو موسیقی اور اسٹیج کے نامور اور مقبول ترین گلوکار تھے۔ 

حاجی گلریز تبسم کو اپنے دور میں پشتو موسیقی اور اسٹیج کا بڑا نام مانا جاتا تھا۔ انہوں نے کئی یادگار پشتو فلمی گیت اور غزلیں گائیں اور اسٹیج شوز میں پرفارمنس دی۔ ان کے مشہور گیتوں میں ”زہ پہ برہ زما“ اور ”دا سور سالونا“ جیسے مقبول گانے شامل ہیں، وہ روایتی پشتو ”ٹپے“ اور اسٹیج گلوکاری کےلیے بھی خاصے معروف تھے۔

حاجی گلریز پچھلے کچھ عرصہ سے عملی طور پر شوبز کی دنیا سے دور ہوچکے تھے۔ ان کی نماز جنازہ گذشتہ شب کاکا خیل ٹاؤن نمبر 1 رنگ روڈ پشاور میں ادا کی گئی اور آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ مرحوم مہابت خان کے فرزند تھے، دیگر سوگواران میں فیض تبسم، بختیار، باروز، جہانزیب، سمیر اور کمال شامل ہیں۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشتو موسیقی کے معروف گلوکار گلریز تبسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، انہوں نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کےلیے صبر و استقامت کی دعا کی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ گلریز تبسم کے انتقال سے پشتو موسیقی ایک ممتاز فنکار سے محروم ہوگئی ہے، ان کی فنی خدمات اور پشتو موسیقی کےلیے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

دریں اثنا مشیرِ اطلاعات ثمر ہارون بلور نے بھی گلوکار گلریز تبسم کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ثمر ہارون بلور نے کہا کہ معروف گلوکار اور صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی کے حامل گلریز تبسم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتی ہوں۔

مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ گلریز تبسم نے اپنی زندگی کی نصف صدی موسیقی کے لیے وقف کیے رکھی اور پشتو موسیقی کو مقبول بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔ گلریز تبسم پشتو موسیقی کا ایک معتبر نام تھے، ان کی فنی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

خیبرپختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائیاں، 23 دہشت گرد ہلاک
خیبرپختونخوا میں ریلوے کا نیا منصوبہ، کون کون سے شہر آپس میں جڑیں گے؟
ڈاکٹر اصف ملک قاتلانہ حملے میں شدید زخمی، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی مذمت
سفارتی پیش رفتیں عمران خان کے نظریے کی جیت ہیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
بونیر: ماربل کان میں دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی
TAGGED:gul riaz tabsumpashto singer
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ایران نے آبنائے ہرمز کو تجارتی جہازوں کے لیے کھولنے کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔ 

ہنڈرڈ لیگ میں عثمان طارق بھی بڑی قیمت پر فروخت
دیر پائین کے تحصیل میدان میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: چالان میں تاخیر پر عدالت سے رجوع، سپیشل پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا
ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے سلسلے میں ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی۔

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?