• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

پشاور میں اے این ایف کی بڑی کارروائیاں، نشہ آور گولیاں تیار کرنے والے 2 نیٹ ورک بے نقاب

admin
Share
SHARE

پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور کے حسن گڑھی اور ملاکنڈھیر میں رہائشی مکانات میں غیر معیاری نشہ آور گولیوں کی تیاری میں ملوث 2 گروہوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی تیاری اور تقسیم میں ملوث عناصر کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرلی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق خفیہ معلومات کی بنیاد پر حسن گڑھی پشاور میں واقع ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مارا گیا، جہاں غیر قانونی طور پر نشہ آور گولیاں (K-Tablets) تیار کی جا رہی تھیں۔ کارروائی کے دوران منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والی مشینری، 25.910 کلوگرام مختلف اقسام کا کیمیکل، 4500 تیار شدہ نشہ آور گولیاں اور منشیات کی ترسیل کے لیے استعمال ہونے والی 3 گاڑیاں قبضے میں لے لی گئیں۔

کارروائی کے دوران 4 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جن میں ایک فارماسسٹ بھی شامل ہے جو غیر قانونی سیٹ اپ کا نگران تھا۔ دوران تفتیش ملزمان نے انکشاف کیا کہ وہ مذکورہ سیٹ اپ سے تقریباً 90 ہزار سے ایک لاکھ گولیاں ماہانہ تیار کر رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق دوسری کارروائی پشاور کے ناصر باغ روڈ ملاکنڈھیر میں کی گئی، جہاں پشاور سے گرفتار دوسرے ملزم کی نشاندہی پر ایک رہائشی مکان پر چھاپہ مار کر غیر قانونی مینوفیکچرنگ یونٹ بے نقاب کیا گیا اور موقع سے ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

کارروائی کے دوران مذکورہ گھر سے 4.500 کلوگرام تیار شدہ اور تیاری کے مراحل میں موجود ایکسٹیسی ٹیبلٹس، خام مال اور ٹیبلٹس بنانے والی مشین برآمد کی گئی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پکڑے جانے والے سیٹ اپ انتہائی سادہ، ابتدائی نوعیت اور مقامی سطح پر قائم کیے گئے غیر معیاری یونٹ تھے، جو کسی باقاعدہ فارماسیوٹیکل مینوفیکچرنگ سہولت کے معیار کے حامل نہیں تھے، جن میں تیار ہونے والی منشیات جان لیوا ثابت ہوسکتی تھیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ان نشہ آور گولیوں کا ہدف نوجوان نسل ہے۔ نوجوان نسل کو منشیات کے ناسور سے محفوظ رکھنے کے لیے اے این ایف تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، تاہم منشیات کے خلاف جنگ ایک ادارے کی نہیں بلکہ سب کی اجتماعی قومی ذمہ داری ہے۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کے مطابق اے این ایف منشیات سے پاک معاشرے کے مشن پر پورے عزم اور قوت کے ساتھ سرگرمِ عمل ہے۔

آئی پی پیز معاہدوں کے خلاف رٹ، ہائیکورٹ نے پاور پرچیز ایجنسی سے جواب طلب کر لی، تمام آئی پی پیز کو نوٹس جاری
پشاور: 9 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات
پشاور میں مردارمرغیاں شوارما اور برگر شاپس کو سپلائی ہونے کا انکشاف، دکاندار دھر لیا گیا
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے سینیٹ ضمنی انتخابات کیلئے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کی رکنیت دو ہفتے کے لئے معطل
TAGGED:ANFPeshawar
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

لوئر دیر میں پولیس قافلے پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید، 19 زخمی

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا لوئر دیر کا دورہ، دہشت گرد حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت
پشاور میں گھر میں گھس کر خواتین کا گینگ کرنے والے 4 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی رہنما ڈاکٹر طارق کے بھائی شہید
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?