• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خودکش بمبار کی شناخت ہو گئی، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دی جائے گی: آئی جی خیبرپختونخوا

irshad
Share
SHARE

انسپکٹر جنرل خیبرپختونخوا پولیس ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ سوات کے علاقے کبل پولیس اسٹیشن پر ہونے والے خودکش دھماکے میں ملوث خودکش حملہ آور کی شناخت کر لی گئی ہے، جبکہ واقعے کی جامع تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جائے گی۔

سوات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی نے بتایا کہ سیکیورٹی اداروں کو پہلے ہی ممکنہ خطرات سے متعلق اطلاعات موصول تھیں، جس کے پیش نظر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاروں نے غیر معمولی بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے خودکش حملہ آور کو مرکزی گیٹ پر ہی روک لیا، جہاں اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، جس سے ایک بڑے جانی نقصان کو ٹال دیا گیا۔

ذوالفقار حمید نے شہید پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کبل دھماکے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے لواحقین کو سرکاری شہداء پیکج فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشت گردی کے خلاف اپنی جنگ پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گی۔

آئی جی نے مزید کہا کہ دہشت گرد مسلسل اپنی حکمتِ عملی اور تنظیم تبدیل کرتے رہتے ہیں، تاہم سیکیورٹی ادارے ان کا مسلسل تعاقب کر رہے ہیں اور انہیں دوبارہ منظم ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ صوبے میں ایک اور ممکنہ خودکش حملہ آور کی موجودگی سے متعلق بھی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جن پر تحقیقات جاری ہیں۔ آئی جی نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور غیر ضروری اجتماعات سے گریز کریں۔

بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پرخودکش حملہ،13 پولیس اہلکار شہید 5 زخمی
خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم، سرکاری اسکول آج سے کھل گئے
شاہراہِ قراقرم پر گلگت سے راولپنڈی جانے والی موٹر کار گاڑی حادثے کا شکار، 6افراد جاں بحق
نقل مافیا سرگرم، خیبرپختونخوا میں دسویں جماعت کا انگلش پرچہ لیک
پشاور میں غیرقانونی مہاجرین کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں آخری مرحلے میں
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے

اسلام آباد مذاکرات کامیاب، لیکن اہم جوہری نکات پر اختلاف برقرار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی استحکام پر اہم مذاکرات متوقع
ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ، سید وقار شاہ کی تعیناتی اور ترقی برقرار

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?