• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

بنوں: سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فضائی کارروائیاں اور کلیئرنس جاری

irshad
Share
SHARE

ضلع بنوں کے مختلف علاقوں نرمی خیل، بکاخیل اور تختی خیل میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مختلف مقامات پر سیکیورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جبکہ وقفے وقفے سے متعدد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نرمی خیل مداروپ میں  فضائی کارروائی کی گئی۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس عمارت کو مبینہ طور پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے عناصر اپنے مرکز اور ٹھکانے کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ تاہم اس دعوے کی سرکاری سطح پر تصدیق نہیں کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق کارروائی کے دوران جیٹ طیاروں اور ڈرونز کے ذریعے بھی مبینہ شدت پسند ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بکاخیل کے مداروپ اور نرمی خیل کے ایک کالج کی عمارت، جسے مبینہ طور پر مسلح عناصر استعمال کر رہے تھے، پر بھی فضائی کارروائی کی گئی۔ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران سنائی دینے والے بعض دھماکے ممکنہ طور پر بارودی مواد کے ذخائر پھٹنے کے باعث ہوئے، تاہم اس حوالے سے بھی تاحال کوئی باضابطہ سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقوں میں اضافی نفری تعینات کر دی ہے اور سرچ و کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا، جبکہ جانی نقصان یا گرفتار افراد کی تعداد کے بارے میں کوئی سرکاری تفصیلات جاری نہیں کی گئی تھیں۔

خیبر پختونخوا کا میگا سولر منصوبہ ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تنازعات کا شکار
خیبرپختونخوا بجٹ عوام دوست، معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کا سفر جاری ہے، سہیل آفریدی
خیبر پختونخوا میں 56 سالوں میں 2 ہزار 659 پولیس اہلکار شہید
سوات موٹروے پر ٹریفک کا المناک حادثہ،16 افراد جاں بحق
پشاور کی احتساب عدالت نے لینڈ مارکیٹنگ کے نام پر اربوں روپے کے فراڈ میں گرفتار دو ملزمان کی درخواستِ ضمانت خارج کر دی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں دو مختلف آپریشنز، 10 دہشت گرد ہلاک

پشاور میں مردارمرغیاں شوارما اور برگر شاپس کو سپلائی ہونے کا انکشاف، دکاندار دھر لیا گیا
خیبر پختونخوا: 40 ارب روپے کے سولر منصوبے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر کی متنازعہ تقرری
پٹرول کی نئی قیمت 458 ڈیزل کی 520 روپے فی لیٹر مقرر
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیلی فوج پر حملہ؛ ویڈیو بھی جاری کردی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?