• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

پاکستان پوسٹ کا ری اسٹرکچرنگ پلان پر بڑا یوٹرن، ملازمتوں میں کمی اور ڈاکخانوں کی بندش مؤخر

irshad
Share
SHARE

پاکستان پوسٹ نے ری اسٹرکچرنگ پلان کے حوالے سے اہم یوٹرن لیتے ہوئے ادارے کی 30 فیصد اسامیوں کے خاتمے، ملازمین کو سرپلس پول میں منتقل کرنے اور خسارے کا شکار ڈاکخانوں کی بندش سے متعلق تجاویز پر فی الحال عملدرآمد مؤخر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان پوسٹ نے 11 جون کو ری اسٹرکچرنگ اور بزنس پلان کے تحت مختلف اصلاحاتی اقدامات تجویز کیے تھے، جن کا مقصد ادارے کی مالی اور انتظامی کارکردگی کو بہتر بنانا اور اسے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا تھا۔ اس منصوبے میں ہیومن ریسورس مینجمنٹ کے تحت تقریباً 30 فیصد اسامیوں کے خاتمے اور متعلقہ ملازمین کو سرپلس پول میں منتقل کرنے کی سفارش بھی شامل تھی۔

منصوبے کے تحت ملک بھر میں خسارے میں چلنے والے تقریباً 20 فیصد ڈاکخانوں کی نشاندہی کر کے انہیں مرحلہ وار بند کرنے کی تجویز بھی دی گئی تھی۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ نے ان تجاویز پر فوری عملدرآمد روک دیا ہے اور اس حصے کو فی الحال مؤخر کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اگرچہ ملازمتوں میں کمی اور ڈاکخانوں کی بندش سے متعلق فیصلے مؤخر کر دیے گئے ہیں، تاہم ادارے کی مجموعی ری اسٹرکچرنگ اور اصلاحات کا عمل جاری رہے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان پوسٹ کو مالی خسارے سے نکالنے، اسے پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے اور ایک منافع بخش سرکاری ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے جامع بزنس پلان پر کام جاری ہے۔

حکام کے مطابق تمام پوسٹ ماسٹر جنرلز اور متعلقہ افسران کو ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے، آمدنی میں اضافے، نئی خدمات متعارف کرانے، ڈیجیٹل سہولیات کے فروغ اور جدید تقاضوں کے مطابق انتظامی اصلاحات پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی انتظامیہ مستقبل میں اصلاحاتی اقدامات پر مشاورت کے بعد مرحلہ وار فیصلے کرے گی، جبکہ موجودہ مرحلے میں ملازمین کی تعداد میں کمی اور خسارے والے ڈاکخانوں کی بندش کے منصوبے پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا۔

تنخواہوں میں7فیصد، پنشن میں3.5فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا گیا‘؛ وزیر خزانہ پنجاب بجٹ پیش کر رہے ہیں
پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن،آئل ریفائنری کی قیام پر بڑی پیش رفت
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ: پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی
پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی
وفاقی آئینی عدالت نے سرداری نظام اور شناختی دستاویزات کی تصدیق سے متعلق بڑا فیصلہ جاری کردیا
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

اے این پی کی جانب سے حمایت اللہ مایار کو شوکاز جاری

پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،کرایوں کی مد میں عوام پر ایک اور بم گرایا گیا
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ، سید وقار شاہ کی تعیناتی اور ترقی برقرار
بجٹ؛ تنخواہ دار طبقے کیلیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافے کا امکان
سعودیہ نے پاکستان میں رکھے 3 ارب ڈالر رول اوور کردیے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?