• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

نوشہرہ میں خوفناک آتشزدگی، 200سے زائد دکانیں جل کر راکھ بن گئے

irshad
Share
SHARE

نوشہرہ میں رات گئے لگنے والی خوفناک آگ نے تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں 200سے زائد دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ کروڑوں روپے مالیت کا سامان تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مقامی ذرائع کے مطابق آگ نامعلوم وجوہات کی بنا پر بھڑکی اور دیکھتے ہی دیکھتے پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
آگ کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ متعدد دکانوں میں موجود سامان کو بچانے کا موقع بھی نہ مل سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکانوں میں کپڑوں، چپلوں، منیاری اشیا، الیکٹرانکس اور دیگر کاروباری سامان کے بڑے ذخائر موجود تھے جو مکمل طور پر جل کر راکھ بن گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ نے چند گھنٹوں کے دوران پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور ہر دکان میں موجود لاکھوں روپے مالیت کا سامان خاکستر ہوگیا، جس سے تاجروں کو بھاری مالی نقصان پہنچا ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آتشزدگی سے کروڑوں روپے کے نقصانات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جبکہ متعلقہ ادارے آگ لگنے کی وجوہات جاننے اور نقصانات کا تخمینہ لگانے میں مصروف ہیں۔
واقعے کے بعد متاثرہ تاجروں نے حکومت سے فوری مالی امداد اور نقصانات کے ازالے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی زندگی بھر کی جمع پونجی چند گھنٹوں میں راکھ بن گئی۔

پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کے سیاسی استعمال کو غیر قانونی قرار دے دیا
نئی قانون سازی، ممبران کو آٹھ اسلحہ لائسنس، تمام ٹول ٹیکسوں سے استثنی، تاحیات سرکاری پاسپورٹ،، خصوصی سکیورٹی، سرکاری ریسٹ ہاوسز میں مفت قیام سمیت دیگر سہولیات شامل
،مردان میں 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ہوگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری
خیبرپختونخوا میں آسمانی بجلی، آندھی اور طوفانی بارشوں سے 7 افراد جاں بحق، 33 زخمی
دیر پائین کے تحصیل میدان میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

ضم قبائلی ضلع باجوڑ میں دہشتگرد حملے ناکام ،9حملہ آور ہلاک،4سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کی اطلاعات

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس اسٹیشن پر دہشتگرد حملے کی مذمت  
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد پاکستان سے روانہ
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے سینیٹ ضمنی انتخابات کیلئے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?