• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

ملاکنڈ میں ٹیکس کا نفاذ مسترد، مسلم لیگ (ن) کا احتجاجی تحریک کی حمایت کا اعلان

irshad
Share
SHARE

مسلم لیگ (ن) ملاکنڈ ڈویژن کے اجلاس میں صوبائی اور وفاقی سطح پر ٹیکسوں کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں عائد تمام ٹیکس فوری طور پر واپس لیے جائیں۔

اجلاس میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام سمیت پارٹی کے ڈویژنل رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس کے اختتام پر منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسوں کے خلاف جاری تمام پرامن احتجاجی تحریکوں کی مکمل حمایت کی جائے گی اور صوبائی حکومت اپنے نافذ کردہ ٹیکس فوری واپس لے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 2016 میں پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کسٹم ایکٹ سے متعلق قرارداد وفاق کو بھجوائی تھی، تاہم ان کی کوششوں سے یہ قانون نافذ نہیں ہونے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف سے مطالبے کے بعد ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ واپس لیا گیا۔

امیر مقام نے کہا کہ 2018 میں فاٹا انضمام کے موقع پر پاٹا ابتدائی طور پر ٹیکس استثنیٰ میں شامل نہیں تھا، تاہم ان کی کاوشوں سے پاٹا کو بھی پانچ سالہ ٹیکس رعایت دی گئی، جس سے ملاکنڈ ڈویژن کو فائدہ پہنچا۔

وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ دس برسوں کے دوران انہوں نے ملاکنڈ ڈویژن میں کسٹم ایکٹ اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف مسلسل جدوجہد کی، حتیٰ کہ فنانس بل کی منظوری کے دوران قومی اسمبلی سے واک آؤٹ بھی کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر ملاکنڈ ڈویژن کو ملک کے دیگر علاقوں کی طرح بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبے، روزگار اور مکمل امن فراہم کیا جائے تو ٹیکس پر بات ہو سکتی ہے، لیکن موجودہ حالات میں نہ وفاقی اور نہ ہی صوبائی حکومت کو یہاں نئے ٹیکس نافذ کرنے چاہییں۔

امیر مقام نے مزید کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کے عوام نے ملک میں امن و استحکام کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں، اس لیے ان پر مزید مالی بوجھ ڈالنا مناسب نہیں۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کی جانب سے ٹیکسوں کے خلاف ہر پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے دونوں حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ ٹیکس واپس لے کر پہلے عوام کو ترقی، امن، روزگار اور بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس کیس: پشاور ہائیکورٹ نے مزید دستاویزات طلب کرلیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر
جماعت اسلامی کا پری بجٹ وائٹ پیپر جاری، پشاور کے لیے 650 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا مطالبہ
شمالی وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملے کی کوشش ناکام , 4حملہ آور مارے گئے
کوہاٹ: بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی
ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی یوم مزدور ریلیاں، مزدوروں کے حقوق اور تحفظ کا مطالبہ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور ہائی کورٹ نے 24 سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں

باجوڑ: امن کے قیام کیلئے حکومت اور قبائلی قیادت ایک پیج پر، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
پشاور:بڈھ بیر میں لڑکی کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے واقعہ میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار
حکومتِ خیبر پختونخوا کا یکم محرم پر عام تعطیل کا اعلان
خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ،مزید 7افراد جاں بحق

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?