• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا: نویں محرم کے دن بھی خونی واقعات جاری، بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

irshad
Share
SHARE

خیبر پختونخوا میں نویں محرم الحرام کے بابرکت دن بھی صوبہ کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے فائرنگ کے مختلف واقعات کے دوران بچوں اور خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق جبکہ کئی افراد زخمی ہوگئے ، صوبے کے مختلف اضلاع میں جائیداد اور دیگر تنازعات پر فائرنگ کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں خواتین اور کم عمر بچے بھی نشانہ بنے ،واقعات کے مطابق لوئر دیر کے علاقے اسبنڑ میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہو گئے،پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں باپ، اس کا اکلوتا بیٹا اور ایک خاتون شامل ہیں،مقتولین کی شناخت قیمت گل، ان کے بیٹے بلال اور ایک خاتون کے طور پر ہوئی ہے،دوسری جانب مردان کے علاقے محلہ قاضی خیل میں جائیداد کے تنازع بھائی نے مبینہ طور پر اپنے سگے بھائی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا،ادھر بنوں کے علاقے شابری کلہ بھرت میں نامعلوم مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 5افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون اور ایک کمسن بچی زخمی ہوگئیں،پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی، ان کی والدہ اور دو دیگر افراد شامل ہیں،واقعے کے دوران 17 سالہ سونیہ اور 9 سالہ عائشہ بھی زخمی ہوئیں، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ نامعلوم مسلح افراد نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان سمیت پانچ افراد جان کی بازی ہار گئے،اسی طرح صوابی کے علاقے زروبی میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی چچا زاد بہن پر فائرنگ کر دی، جس سے خاتون شدید زخمی ہو گئی، جبکہ ملزم نے بعد ازاں خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔واقعات کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی گرفتاری اور واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

محکمہ ایکسائز کی مردان میں کاروائی، 14 کلو سے زائد افیون برآمد، دو ملزمان گرفتار
کوہستان میگا اسکینڈل: مرکزی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، رہائی کا حکم
باڑہ سیاسی اتحاد کا 12 مئی کو پشاور میں “امن پاسون” کا اعلان
میٹرک سالانہ امتحانات: اسلامیات کے بعد اردو کا پرچہ بھی آوٹ
اپر کوہستان مالیاتی سکینڈل کے اہم ملزم محمد ایوب خان نے پلی بارگین کے لئے باضابطہ درخواست دے دی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور اور مردان میں ایکسائز کی بڑی کارروائیاں، 63 کلو سے زائد چرس اور ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد

سیکیورٹی فورسز کا ضلع خیبر میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، فتنۃ الخوارج کے 22 دہشتگرد ہلاک
چین کی ثالثی میں پاک افغان مذاکرات میں بڑی پیش رفت، جنگ بندی پر اتفاق
مردان کے پوش علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں خون کی ہولی، میاں بیوی سمیت 3افراد قتل
حج 2026 فلائٹ آپریشن کا باقاعدہ آغاز — لاکھوں دلوں کی آرزوئیں حجازِ مقدس کی جانب رواں دواں

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?