• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

 *خیبرپختونخوا میں ملک کا پہلا پبلک سیکٹر ورچوئل سکول قائم، اے آئی ٹیچر متعارف* 

irshad
Share
SHARE

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں جدید تعلیمی اصلاحات، ورچوئل اسکولز کے قیام اور مصنوعی ذہانت پر مبنی تدریسی نظام کے نفاذ سے متعلق امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کے دوران حکومت کی جانب سے ایک انقلابی اقدام کے طور پر پبلک سیکٹر میں پاکستان کے پہلے ورچوئل اسکول کے قیام اور اے آئی ٹیچر کے اجراء پر بریفنگ دی گئی، جبکہ وزیر اعلیٰ نے اے آئی ایجوکیشن اتھارٹی کے قیام کی اصولی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہوم ورک مکمل کرنے کی ہدایت جاری کی۔وزیر اعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ ورچوئل اسکولز کے ذریعے تعلیم حاصل کرنے والے بیرون ملک مقیم اور آو¿ٹ آف اسکول طلبہ کو بھی ریگولر طلبہ کا درجہ دیا جائے تاکہ تعلیم کے مواقع کو زیادہ سے زیادہ وسعت دی جا سکے۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ صوبے میں ورچوئل اسکولز اور اے آئی ٹیچر کا آغاز وقت کی اہم ضرورت ہے اور یہ اقدام بالخصوص دور دراز علاقوں کے طلبہ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی طلبہ کو انفرادی سطح پر سیکھنے کے نئے مواقع فراہم کرے گی جبکہ اے آئی بیسڈ نظام اساتذہ کا بوجھ کم کرکے تدریسی معیار کو مزید بہتر بنائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم اور ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فاو¿نڈیشن کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ اقدامات کو قابلِ ستائش قرار دیا۔اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پائلٹ بنیادوں پر صوبے کے 46 سرکاری اسکولوں کو آن لائن نظام تعلیم پر منتقل کیا جا چکا ہے جن میں بندوبستی اضلاع کے 33 اور ضم اضلاع کے 13 اسکول شامل ہیں۔ مزید آگاہ کیا گیا کہ ورچوئل اسکولز کے دائرہ کار کو بڑھانے کے لیے جون میں سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت اسکیم کا باقاعدہ اجراءکیا جائے گا، جبکہ اگلے مرحلے میں مزید 175 اسکولوں کو ورچوئل اسکولز میں تبدیل کیا جائے گا۔بریفنگ کے مطابق منصوبے کے تحت ایک مرکزی ڈیجیٹل تدریسی اسٹوڈیو قائم کیا گیا ہے جہاں سے لائیو انٹرایکٹو کلاسز اور لیکچرز کی ریکارڈنگ کی سہولت دستیاب ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ اے آئی ٹیچر کے ذریعے انگریزی، ریاضی، طبیعیات، کیمیا اور حیاتیات جیسے مضامین پڑھائے جا رہے ہیں، جبکہ یہ نظام اردو، انگریزی اور پشتو زبانوں میں چوبیس گھنٹے دستیاب ہوگا۔مزید بتایا گیا کہ اس منصوبے کی مجموعی منظور شدہ لاگت 153.80 ملین روپے ہے، جبکہ ٹیلی تعلیم مرکز کے قیام پر 44.850 ملین روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اجلاس کے اختتام پر وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ منصوبے پر عملدرآمد کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے تاکہ صوبے کے طلبہ کو جدید اور معیاری تعلیمی سہولیات کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ، پرنسپل سیکرٹری برائے وزیر اعلیٰ عامر سلطان ترین، سیکرٹری ابتدائی وثانوی تعلیم محمد خالد اور دیگر اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی ۔

َِِ<><><><><><>

،مردان میں 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ہوگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری
صرف سات ماہ میں دو سیکیورٹی واقعات، جدید وسائل اور مؤثر حکمت عملی سے مہمند میں امن مزید مستحکم: ڈی پی او رضا محمد خان
پشاور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پروپیگنڈہ کیس واپس لے لیا، وکیل کا لائسنس بحال
خیبرپختونخوا کا بجٹ 19 جون کو پیش کیے جانے کا امکان، اپوزیشن کو اعتماد میں لینے کا عمل شروع
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد کر دی

پشاور اور مردان میں ایکسائز کی بڑی کارروائیاں، 63 کلو سے زائد چرس اور ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد
پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ، سید وقار شاہ کی تعیناتی اور ترقی برقرار
ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ مذاکرات کے سلسلے میں ایرانی مذاکراتی ٹیم منگل کو پاکستان پہنچے گی۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ کے واقعات کے دوران پولیو ورکر سمیت6افراد قتل ,تین زخمی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?