• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں شدید طوفان اور بعد ازاں بارش سے2 افراد جاں‌بحق جبکہ 31 افراد زخمی

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا میں شدید طوفان اور بعد ازاں بارش سے2 افراد جاں‌بحق جبکہ 31 افراد زخمی ہوئے ہیں‌۔
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 40 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی اور گرد آلود ہواؤں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ شدید آندھی، بارش اور بعض علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد زخمی ہوگئے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کا نظام درہم برہم ہو گیا۔
صوبائی دارالحکومت پشاور میں اچانک آنے والی شدید طوفانی ہواؤں کے باعث متعدد بجلی فیڈرز ٹرپ کر گئے، جس کے نتیجے میں شہر کے بیشتر علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔ مختلف مقامات پر درخت، دیواریں، سائن بورڈز اور بجلی کے کھمبے گر گئے جبکہ گھروں اور عمارتوں کی چھتوں پر نصب سولر پینلز کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پشاور میں مختلف حادثات کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد زخمی ہوئے۔
بنوں میں طوفانی ہواؤں کے باعث گھروں، دکانوں اور دیگر عمارتوں کی چھتیں اور دیواریں گر گئیں، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 20 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 نے فوری کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو ملبے سے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال بنوں منتقل کیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔
ہنگو میں فیڈرل کانسٹیبلری کی سنگر چیک پوسٹ پر آسمانی بجلی گرنے کے باعث 7 اہلکار زخمی ہوگئے، تمام زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
شدید طوفان اور تیز ہواؤں کے باعث پشاور کے نواحی علاقوں میں پھلوں کے باغات کو بھی نقصان پہنچا، آم اور دیگر موسمی پھلوں کے درخت متاثر ہوئے جبکہ متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔ وسطی اضلاع میں گھروں اور دکانوں پر نصب سولر سسٹمز، شٹرز اور دیگر ڈھانچے بھی طوفان کی زد میں آ کر تباہ ہوگئے۔
طوفانی ہواؤں کے باعث کئی علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، سڑکوں پر ملبہ پھیل گیا اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انتظامیہ اور ریسکیو ادارے نقصانات کا جائزہ لینے اور متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کو ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت
پی ٹی آئی خیبرپختونخوا نے سینیٹ ضمنی انتخابات کیلئے عرفان سلیم کو امیدوار نامزد کر دیا
وکلاء کو مزاحمت کا پیغام، شفاف ٹرائل نہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
وزیراعلیٰ کے خلاف الیکشن کمیشن نوٹس کیس: پشاور ہائیکورٹ نے مزید دستاویزات طلب کرلیں، فیصلہ آئندہ سماعت پر
نوشہرہ میں خوفناک آتشزدگی، 200سے زائد دکانیں جل کر راکھ بن گئے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

ڈیجیٹل دور میں سچائی اور ذمہ دار صحافت ناگزیر ہے، وزیراعظم کا عالمی یومِ آزادی صحافت پر پیغام

توانائی بحران، خیبر پختونخوا میں کل سے سمارٹ لاک ڈاون لگانے کا فیصلہ
امریکا سے مذاکرات پر اہم پیشرفت؛ ایرانی وزیر خارجہ آج شام واپس اسلام آباد آئیں گے
آپریشن شعبان: بلوچستان میں فورسز کی کاررروائیوں میں 102 خارجی ہلاک
اسرائیلی فوج کا دعویٰ: ایران کے 200 سے زائد اہداف پر حملے کئے گئے ہیں

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?