• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

بنوں: جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

irshad
Share
SHARE

بنوں: ضلع بنوں کے علاقے اودین کلے میں جائیداد کے پرانے تنازع پر فائرنگ کے واقعے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ رات گئے پیش آیا جب فریقین کے درمیان جاری تنازع اچانک شدت اختیار کر گیا اور فائرنگ شروع ہوگئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں عمر نواز، مطیع اللہ، فرمان اللہ اور عمیر شدید زخمی ہوئے جنہیں ریسکیو 1122 کی ٹیم نے فوری طور پر آر ایچ سی ڈومیل منتقل کیا، تاہم اسپتال میں ڈاکٹروں نے چاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک والد اور اس کے دو بیٹے شامل ہیں جبکہ چوتھا شخص قریبی رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ دیرینہ جائیداد کے تنازع کا شاخسانہ ہے، جو گزشتہ رات خونی تصادم میں تبدیل ہو گیا۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ تنازع کافی عرصے سے زیر التوا تھا، تاہم گزشتہ رات صورتحال بگڑنے پر یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

پشاور اور مردان میں ایکسائز کی بڑی کارروائیاں، 63 کلو سے زائد چرس اور ہزاروں نشہ آور گولیاں برآمد
ایران کا امریکا کو انتباہ: دھمکی آمیز رویہ ترک کریں، سفارت کاری کا دروازہ کھلا ہے
پشاور میں مہنگائی کا طوفان، ضلعی انتظامیہ کے نمائشی دوروں پر عوامی سوالات
وکلاء کو مزاحمت کا پیغام، شفاف ٹرائل نہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
لکی مروت: پولیس موبائل پر دھماکہ، سب انسپکٹر سمیت 4 افراد زخمی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

خیبر پختونخوا میں بارشوں نے تباہی مچا دی ،26افراد جاں بحق،ایمرجنسی نافذ

سال 2024کے عام انتخابات پر 33 ارب 48 کروڑ روپے خرچ ہوئے، رپورٹ جاری
خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیشی کے موقع پر شدید احتجاج اور نعرے بازی
اتحاد ایئرویز کا کرایوں میں 50 فیصد کمی کا اعلان
سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?