• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

نادرا افسر فہد خان قتل کیس میں اہم پیشرفت، چار مبینہ حملہ آوروں کی شناخت، مرکزی ملزم کا بھی سراغ مل گیا

admin
Share
SHARE

نادرا افسر فہد خان قتل کیس میں اہم پیشرفت، چار مبینہ حملہ آوروں کی شناخت، مرکزی ملزم کا بھی سراغ مل گیا

دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان واردات میں ملوث، ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیموں کے چھاپے، بیرون ملک فرار روکنے کے لیے ایئرپورٹس اور سرحدی راستوں پر الرٹ جاری

پشاور (نامہ نگار) صوبائی دارالحکومت پشاور میں نادرا افسر فہد خان کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، پولیس نے واردات میں ملوث چار مبینہ حملہ آوروں کی شناخت کرلی ہے، جبکہ مرکزی ملزم کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی پولیس ٹیموں نے مختلف مقامات پر چھاپے شروع کر دیے ہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ تک ملزمان کی آمد، علاقے میں نقل و حرکت اور واردات کے بعد فرار ہونے کے راستوں کا سراغ لگا لیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج کے جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ واردات میں دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار ملزمان ملوث تھے، جنہوں نے حملے سے قبل متعدد مرتبہ علاقے کی ریکی بھی کی تھی۔

ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے مقتول فہد خان کی نقل و حرکت اور معمولات کا جائزہ لینے کے بعد انہیں یونیورسٹی ٹاؤن سے دفتر جاتے ہوئے تعاقب کے بعد نشانہ بنایا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول عموماً بلٹ پروف گاڑی اور ذاتی گارڈز کے ہمراہ دفتر آیا کرتے تھے، تاہم واردات کے روز ان کا اکیلے دفتر آنا حملہ آوروں کے لیے موقع بن گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق چاروں مبینہ ملزمان کی شناخت کے بعد ان کے شناختی کارڈ بلاک کر دیے گئے ہیں، جبکہ ممکنہ طور پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے ایئرپورٹس اور سرحدی راستوں پر بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

ابتدائی تفتیش میں قتل کی واردات کو دیرینہ خاندانی دشمنی کا شاخسانہ قرار دیا جا رہا ہے، تاہم پولیس حکام کی جانب سے کیس کے دیگر پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیموں کی کارروائیاں جاری ہیں اور پولیس کو توقع ہے کہ مزید پیشرفت جلد سامنے آئے گی۔

Facebook Twitter پاکستانخیبرپختونخواکے بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری
پختونخوا؛ پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا مذاکرات میں علی امین گنڈاپور کی نمائندگی کا مطالبہ
ورلڈ بینک نے خیبر پختونخوا کے 727 ملین ڈالر کے توانائی منصوبے کو سنگین خطرات سے دوچار قرار دے دیا
خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی دور کے قوانین کی جانچ، 7 دن میں رپورٹ طلب
عسکریت پسندوں کی جانب مارے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر آگرے، 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی  
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں کھاد کی سپلائی متاثر، کسانوں کو پیداوار کمی کا خدشہ

مردان میں اراضی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل، دو خواتین سمیت تین افراد قتل
قومی اسمبلی: وزیراعظم شہباز شریف کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، قومی اتحاد پر زور
گھی اورکوکنگ آئل کی قیمتوں میں بڑااضافہ
ملاگوری میں پولیس اور مبینہ سمگلروں کے درمیان فائرنگ، ایس ایچ او شہید

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?