خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی سے متاثرہ اضلاع میں محکمہ صحت کے مجموعی طور پر 1623اہلکاروں کے ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کا انکشاف ہوا ہے جس پر متعلقہ حکام نے کارروائی کا حکم دے دیا ہے
جاری کردہ تفصیلات کے مطابق لکی مروت میں سب سے زیادہ 558 طبی اہلکار غیر حاضر پائے گئے، جبکہ ضلع مہمند میں 210، بنوں میں 208، ڈیرہ اسماعیل خان میں 120، شمالی وزیرستان میں 101 اور خیبر میں 95 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے
اسی طرح جنوبی وزیرستان اپر میں 89، ٹانک میں 77، کرم لوئر و وسطی میں 68، اورکزئی میں 43، کرم اپر میں 32 اور جنوبی وزیرستان لوئر میں 18 طبی اہلکار غیر مجاز طور پر غیر حاضر پائے گئے۔
باجوڑ میں سب سے کم 4 اہلکار ڈیوٹی سے غیر حاضر ہونے کی نشاندہی ہوئی
اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم و سماجی شعبہ، ایریا ڈویلپمنٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے تمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو فوری کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے
ہدایات کے مطابق غیر حاضر اہلکاروں سے 3 روز کے اندر تحریری وضاحت طلب کی جائے گی حکام نے متعلقہ ڈی ایچ اوز کو ہدایت کی ہے کہ غیر حاضری کے معاملے پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور مقررہ مدت کے اندر وضاحت حاصل کی جائے۔