خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلی سہیل آفریدی اور گرفتار منتخب نمائندوں کی رہائی کا معاملہ وفاقی آئینی عدالت تک پہنچ گیا ہے
قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اپوزیشن رہنمائوں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس نے عدالت سے رجوع کرتے ہوئے سابق وزیراعلی سمیت منتخب ارکان کی فوری رہائی کی استدعا کی درخواست میں سہیل آفریدی کے علاوہ خیبر پختونخوا اسمبلی کے 8ارکان اور قومی اسمبلی کے 6ارکان کی رہائی کا معاملہ بھی شامل کیا گیا ہے
اس طرح درخواست میں مجموعی طور پر 15منتخب سیاسی شخصیات کا ذکر سامنے آیا ہے یاد رہے کہ11اکتوبر کو گورنر راج کے نفاذ کے بعد سابق وزیراعلی کی سیاسی اور انتظامی حیثیت بھی تنازع کا شکار ہوگئی تھی
وفاقی حکومت نے گورنر کو صوبائی انتظامی اختیارات منتقل کئے جبکہ پی ٹی آئی کا مئوقف ہے کہ سہیل آفریدی بدستور وزیراعلی ہیںاس پیش رفت سے ظاہر ہوتا ہے کہ صوبے کا سیاسی بحران اب صرف صوبائی سیاست تک محدود نہیں رہا بلکہ وفاقی آئینی اداروں تک پہنچ چکا ہے
آئندہ عدالتی کارروائی اس بات کا تعین کرنے میں اہم ہوگی کہ گرفتار منتخب نمائندوں کے معاملے اور صوبائی حکومت کی آئینی حیثیت پر کیا پیش رفت ہوتی ہے۔