• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

ورلڈ بینک نے خیبر پختونخوا کے 727 ملین ڈالر کے توانائی منصوبے کو سنگین خطرات سے دوچار قرار دے دیا

admin
Share
SHARE

 

منصوبے کے ترقیاتی اہداف پر پیش رفت غیر تسلی بخش، معاشی حالات، ادارہ جاتی صلاحیت، مالیاتی انتظام اور ماحولیاتی تقاضوں سے متعلق بڑے خطرات کی نشاندہی

ورلڈ بینک نے خیبر پختونخوا ہائیڈرو پاور اینڈ رینیوایبل انرجی ڈیولپمنٹ منصوبے کے ترقیاتی اہداف کی جانب پیش رفت کو جزوی طور پر غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے معاشی حالات، ادارہ جاتی صلاحیت، مالیاتی انتظام اور ماحولیاتی تقاضوں سے متعلق نمایاں خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

ورلڈ بینک کی جانب سے بدھ کو جاری کردہ تازہ ترین عوامی رپورٹ کے مطابق، 727 ملین ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے مجموعی خطرات کی درجہ بندی بدستور نمایاں رکھی گئی ہے۔

منصوبے کی منظوری 2020 میں دی گئی تھی جبکہ اسے 30 نومبر 2027 تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

تاہم، بینک نے منصوبے پر عمل درآمد کی مجموعی پیش رفت کو جزوی طور پر تسلی بخش قرار دیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بعض خدشات کے باوجود منصوبے پر کام آگے بڑھا ہے،

تاہم اس کے مقررہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے حوالے سے اب بھی تحفظات موجود ہیں۔

منصوبے کا بنیادی مقصد خیبر پختونخوا میں صوبائی اداروں کی استعداد کار کو بہتر بنانا اور قابلِ تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

ورلڈ بینک کی جائزہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک کی معاشی صورتحال، ادارہ جاتی صلاحیت، مالیاتی و انتظامی معاملات اور ماحولیاتی و سماجی تقاضے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے نمایاں خطرات ہیں۔

دوسری جانب سیاسی و انتظامی امور اور منصوبے کے تکنیکی ڈیزائن سے متعلق خطرات کو درمیانے درجے میں رکھا گیا ہے۔

ورلڈ بینک ممکنہ مسائل کے رونما ہونے کے امکانات اور ان کے ممکنہ اثرات کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے خطرات کی چار اقسام مقرر کرتا ہے، جن میں زیادہ، نمایاں، درمیانے اور کم درجے کے خطرات شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، بینک نے منصوبے کے دائرہ کار اور مالیاتی انتظامات میں بھی تبدیلیاں کی ہیں تاکہ انہیں حکومت کی عمل درآمد سے متعلق ترجیحات کے مطابق بنایا جا سکے۔

ترقیاتی اہداف کے حوالے سے خدشات کے باوجود ورلڈ بینک نے منصوبے پر عمل درآمد کی سرگرمیوں میں بہتری کی نشاندہی کی ہے، بالخصوص گبرال کالام پن بجلی منصوبے میں پیش رفت کو اہم قرار دیا ہے۔

جائزہ رپورٹ کے مطابق گبرال کالام منصوبے پر تعمیراتی کام شروع ہو چکا ہے، زمین کے حصول میں پیش رفت ہوئی ہے جبکہ الیکٹرو مکینیکل آلات کی خریداری کا عمل بھی آگے بڑھا ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ ان اقدامات سے منصوبے پر عمل درآمد کی رفتار میں دوبارہ بہتری آئی ہے، تاہم مقررہ اہداف کے حصول کے لیے تعمیراتی کام بروقت مکمل کرنا اور معاہدوں کا مثر انتظام ضروری ہے۔

ورلڈبینک نے اس بات پر بھی زور دیا ہے کہ منصوبے پر عمل درآمد کے تمام مراحل میں ماحولیاتی اور سماجی تحفظ کے تقاضوں پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔

 

بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پرخودکش حملہ،13 پولیس اہلکار شہید 5 زخمی
پشاور شیخان میں قبروں سے بچیوں کی لاشیں نکالنے کا مبینہ واقعہ، ملزم گرفتار
زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے ساتویں سینٹ اجلاس میں 445.99ملین روپے سے زائد کا بجٹ منظور
چترال سے کوہستان تک مارخور کے شکار کی مہنگی نیلامی، 4 لائسنس کروڑوں میں فروخت
مولانا محمد ادریس کی شہادت کے خلاف جے یو آئی کا صوبہ بھر میں احتجاج
TAGGED:hydro projectworld bank
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور: 9 محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات، 12 ہزار سے زائد اہلکار تعینات

ہنگو میں کارروائی، خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے کا مبینہ ماسٹر مائنڈ ہلاک
مہنگے پیٹرول کے خلاف جماعت اسلامی کا 10 جولائی کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
ایک ماہ میں تنخواہ دار طبقے نے کتنا ٹیکس دیا؟ اعداد وشمار جاری
آبنائے ہرمز کھلنے کی خبر,خام تیل کی قیمت میں کمی، اسٹاک مارکیٹوں میں تیزی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?