• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا حکم، حلقہ بندیاں مکمل اضلاع میں فوری انتخابی شیڈول طلب، 12اضلاع فی الحال مستثنیٰ

admin
Share
SHARE

پشاور( سپیشل رپورٹر) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد سے متعلق اہم فیصلہ سناتے ہوئے حلقہ بندیاں مکمل ہونے والے اضلاع میں انتخابات کا عمل فوری آگے بڑھانے اور انتخابی شیڈول منظوری کیلئے پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ ہنگامی انتظامات کے تحت آنے والے 12اضلاع کو فی الحال انتخابی عمل سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5رکنی بینچ نے بدھ کے روزکو محفوظ فیصلہ سنایا کمیشن نے جن اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئیں وہاں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کرنے کی بھی ہدایت کی ہے

الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خیبر پختونخوا میں منتخب بلدیاتی اداروں کی مدت ختم ہونے کے باوجود نئے انتخابات نہیں ہوسکے صوبائی حکومت نے امن و امان کی صورت حال، ہنگامی حالت کے نفاذ اور بعض علاقوں میں فوج کی تعیناتی کا حوالہ دیتے ہوئے 12اضلاع میں انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی

تاہم کمیشن نے واضح کیا کہ جہاں حلقہ بندیوں سمیت ضروری انتخابی مراحل مکمل ہوچکے ہیں وہاں انتخابات کا عمل مزید تاخیر کا شکار نہیں ہونا چاہئے

فیصلے کے مطابق صوبے کے 23اضلاع میں حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہونے کی اطلاع دی گئی تھی تاہم متعلقہ ہنگامی انتظامات کے باعث 12اضلاع کو الگ رکھا گیا ہے کمیشن نے بنوں، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور شمالی وزیرستان میں موجودہ انتظامی فیصلے کے تحت انتخابات نہ کرانے کی ہدایت کی جبکہ ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، باجوڑ، خیبر، کرم، بالائی جنوبی وزیرستان اور زیریں جنوبی وزیرستان میں حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری نہ کرنے کا حکم دیا ہے

الیکشن کمیشن نے متعلقہ انتخابی حکام کو ہدایت کی ہے کہ باقی اضلاع میں انتخابی پروگرام مرتب کرکے منظوری کیلئے پیش کیا جائے جبکہ جہاں حلقہ بندیاں مکمل نہیں ہوئیں وہاں ضروری قانونی اور انتظامی کارروائی مکمل کی جائے اس فیصلے سے صوبے میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی راہ کھل گئی ہے،

تاہم پولنگ کی حتمی تاریخیں ابھی انتخابی شیڈول جاری ہونے کے بعد ہی واضح ہوں گی واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں آخری عام بلدیاتی انتخابات 2مرحلوں میں منعقد ہوئے تھے پ

ہلے مرحلے میں 17ضلاع میں پولنگ 19دسمبر 2021کو ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات 31مارچ 2022 کو منعقد کئے گئے

دوسرے مرحلے کی ابتدائی تاریخ میں تبدیلی کے بعد الیکشن کمیشن نے 31مارچ کو پولنگ کرائی تھی پہلے مرحلے میں منتخب ہونے والےبلدیاتی اداروں کی مدت مارچ 2026میں ختم ہوئی جبکہ دوسرے مرحلے میں منتخب نمائندوں کی مدت جون 2026میں پوری ہوگئی تھی

اس طرح صوبے میں منتخب بلدیاتی حکومتوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد نئے انتخابات کا معاملہ مسلسل تاخیر کا شکار رہا اب الیکشن کمیشن کے تازہ فیصلے کے بعد بلدیاتی انتخابات کیلئے انتخابی شیڈول، حلقہ بندیوں اور انتظامی تیاریوں کا مرحلہ اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیکل ڈگریاں ڈی لسٹ کرنے کا اعلامیہ کالعدم قرار
پاکستان تحریک انصاف 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا اعلان
لنڈی کوتل میں ٹرانسپورٹرز کا دوبارہ دھرنا، پاک افغان شاہراہ پر ٹریفک معطل
آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید کو تبدیل کیے جانے کا امکان
خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے 4 نئے تصدیق شدہ کیسز رپورٹ
TAGGED:ecpKPlocal governament
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، ایرانی حملوں کی مذمت، سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اعادہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے
پشاور میں مردارمرغیاں شوارما اور برگر شاپس کو سپلائی ہونے کا انکشاف، دکاندار دھر لیا گیا
باڑہ سیاسی اتحاد کا 12 مئی کو پشاور میں “امن پاسون” کا اعلان
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 188 ہوگئی، 1 ہزار سے زائد زخمی

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?