• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی غیر مساوی تقسیم کا انکشاف

admin
Share
SHARE

خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں فرنیچر کی صورتحال سے متعلق خصوصی سروے میں 14 لاکھ 94 ہزار 287 نشستوں کی کمی کا انکشاف ہوا ہے، تاہم حیران کن طور پر صوبے کے بعض سکولوں میں ضرورت سے زیادہ 11 لاکھ 6 ہزار 800 نشستیں بھی موجود ہیں۔

محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق اگر اضافی نشستوں کو ضرورت مند سکولوں میں منتقل کر دیا جائے تو صوبے میں فرنیچر کی مجموعی کمی نمایاں طور پر کم کی جا سکتی ہے۔

سروے کے مطابق خیبر پختونخوا کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کی مجموعی تعداد 55 لاکھ 39 ہزار 495 ہے، جبکہ قابل استعمال نشستوں کی گنجائش 51 لاکھ 52 ہزار 8 ہے۔

اس حساب سے پورے صوبے کو ایک اکائی تصور کیا جائے تو طلبہ کے مقابلے میں 3 لاکھ 87 ہزار 487 نشستوں کی کمی بنتی ہے۔
دوسری طرف تمام سکولوں میں صورتحال یکساں نہیں، رپورٹ کے مطابق 18 ہزار 426 سکولوں میں طلبہ کے مقابلے میں نشستیں ناکافی ہیں، جہاں مجموعی طور پر 14 لاکھ 94 ہزار 287 نشستوں کی کمی ہے۔

اس کے علاوہ ہزاروں سکولوں میں ضرورت سے زیادہ فرنیچر موجود ہے اور وہاں 11 لاکھ 6 ہزار 800 اضافی نشستیں دستیاب ہیں۔

محکمہ تعلیم کے سروے کے مطابق اگر ان سکولوں میں موجود اضافی نشستیں ان سکولوں کو منتقل کر دی جائیں جہاں فرنیچر کی کمی ہے تو مجموعی کمی میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے۔

رپورٹ میں پرانے فرنیچر کی مرمت اور قابل استعمال بنانے کو بھی نشستوں کی کمی دور کرنے کا اہم ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

سروے کے مطابق صوبے کے سرکاری سکولوں میں پرانے فرنیچر کے 53 لاکھ 85 ہزار 612 یونٹس موجود ہیں، ان میں سے 9.2 فیصد فرنیچر مرمت طلب جبکہ 2.6 فیصد ناقابل استعمال قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مرمت کے قابل پرانے فرنیچر کو بحال کرکے 3 لاکھ 72 ہزار 642 اضافی نشستیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق حکومت کی جانب سے فراہم کردہ 2 لاکھ 72 ہزار 713 نئے فرنیچر یونٹس میں سے 99.5 فیصد قابل استعمال ہیں، تاہم نئے فرنیچر کی فراہمی اب تک صرف 6 ہزار 857 سکولوں تک محدود رہی ہے، جو صوبے کے تقریباً 20.8 فیصد سکول بنتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخوا کے مزید 26 ہزار 40 سرکاری سکول اب بھی نئے فرنیچر کے منتظر ہیں۔

سروے کا اہم انکشاف یہ ہے کہ اگر مرمت کے قابل پرانے فرنیچر کو بحال کرکے اس سے حاصل ہونے والی 3 لاکھ 72 ہزار 642 نشستیں استعمال میں لائی جائیں تو صوبے میں نشستوں کی خالص کمی کم ہو کر صرف 14 ہزار 845 رہ جائے گی۔

رپورٹ کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئے فرنیچر کی فراہمی کے ساتھ ساتھ موجودہ اضافی فرنیچر کی ضرورت مند سکولوں میں منتقلی اور پرانے فرنیچر کی مرمت بھی نشستوں کی کمی دور کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔

پشاور: تہکال پایان میں گھر میں آتشزدگی، میاں بیوی سمیت 6 افراد جاں بحق
ملاکنڈ میں افسوسناک واقعہ ,گھر کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق
خیبر پختو نخوا میں زائد کرایہ وصول کرنے والی سی این جی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ، بھاری جرمانے اور روٹ پرمٹ معطل ہوگا
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کے زیرِ صدارت شعبہ تعلیم میں اصلاحات بارے اہم اجلاس 
خیبرپختونخوا میں ریلوے کا نیا منصوبہ، کون کون سے شہر آپس میں جڑیں گے؟
TAGGED:farnituareKPschool
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
علاقائیخیبرپختونخوا

بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی

پشاور کے علاقہ سنگو میں بیٹے کے ہاتھوں ماں باپ اور بھائی قتل
پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن،آئل ریفائنری کی قیام پر بڑی پیش رفت
پشاور سمیت صوبے بھر میں بجلی کا سنگین بحران برقرار, شہری ذہنی و جسمانی اذیت میں مبتلا
خیبرپختونخوا کے نجی سکولوں کے طلبہ 14 اگست کی شجرکاری مہم میں شریک ہوں گے

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?