• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، جدید یونیورسٹی اور انفراسٹرکچر منصوبے شروع

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں اربوں روپے مالیت کے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ ان منصوبوں میں جدید یونیورسٹی، سڑکوں، پل، خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے اور پولیس سہولت مرکز شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع سوات کے دورے کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت جدید تعلیم، معیاری انفراسٹرکچر اور عوام کو بہتر بنیادی سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح دے رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ نے 9 ارب 90 کروڑ روپے کی لاگت سے قائم یونیورسٹی آف کمپیوٹنگ سائنسز اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کبل کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یونیورسٹی میں اس وقت بی ایس کے چار اور ایم ایس کے دو پروگرامز جاری ہیں، جبکہ 269 طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔

بعدازاں وزیراعلیٰ نے 39 کروڑ 50 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے بدلئی پل کا افتتاح بھی کیا، جس سے مقامی آبادی کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطہ مزید مستحکم ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے ایک ارب 43 کروڑ 70 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے وینئی تا گٹ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھا۔ حکام کے مطابق اس منصوبے کی تکمیل سے آمدورفت میں آسانی پیدا ہوگی اور علاقے کی معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

دورے کے دوران 21 کروڑ 40 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کیے گئے سپیشل چلڈرن سکول اور سپیشل چلڈرن ٹیچر ٹریننگ سنٹر کا افتتاح بھی کیا گیا۔ منصوبے کا مقصد خصوصی بچوں کو جدید تعلیمی اور تربیتی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

اسی موقع پر کبل پولیس سہولت مرکز کا بھی افتتاح کیا گیا، جہاں شہریوں کو پولیس کلیئرنس سرٹیفکیٹ، کریکٹر سرٹیفکیٹ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید، گاڑیوں کی تصدیق اور دیگر پولیس خدمات ایک ہی مقام پر فراہم کی جائیں گی

خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی تعطیلات ختم، سرکاری اسکول آج سے کھل گئے
خیبر پختونخوا 164 ارب 84 کروڑ روپے پر سرپلس بجٹ
بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق، 117افراد زخمی ہوئے،رپورٹ جاری
ایئر چیف کا دوٹوک پیغام: پاکستان کیخلاف جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا
بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

بجٹ؛ تنخواہ دار طبقے کیلیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافے کا امکان

حکومت کے ڈیلی پرائسنگ نظام کے خلاف ملک گیر ہڑتال، آج رات 12 بجے سے پیٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان
پاکستان کی درخواست پر ایران کیخلاف کارروائی مؤخر ، شہبازشریف اور فیلڈمارشل کا اظہار تشکر
سالانہ ترقیاتی پروگرام ہمہ جہت ترقی کا روڈ میپ ہوگا، سہیل آفریدی
چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا خیبر پختونخوا حکومت پر سخت سوال: 13 سال میں کیا کیا؟

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?