• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں حکومتی رکن پختون یار نے صوبائی بجٹ کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ بجٹ کے حق میں ووٹ بھی دیں گے، تاہم جہاں کوتاہیاں اور خامیاں موجود ہیں وہاں ان کی نشاندہی کرنا اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔

اسمبلی اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے پختون یار نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے بجٹ کی مجموعی طور پر حمایت کرتے ہیں اور اس کی منظوری کے لیے ووٹ بھی دیں گے، لیکن عوامی نمائندے ہونے کے ناطے ان پر یہ ذمہ داری بھی عائد ہوتی ہے کہ وہ بجٹ میں موجود کمزوریوں اور عوامی مسائل کی نشاندہی کریں۔

انہوں نے ضلع بنوں کی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ امن و امان کے مسائل اور صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے باعث وہاں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل ٹیچنگ انسٹیٹیوشنز کے بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا جانا چاہیے تاکہ عوام کو معیاری اور بروقت طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

پختون یار نے اپنے بارے میں گردش کرنے والی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ چند روز قبل بعض حلقوں کی جانب سے یہ تاثر دیا گیا کہ وہ حکومت سے ناراض ہیں، تاہم ایسی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ نہ تو ناراض ہیں اور نہ ہی کسی فارورڈ بلاک کا حصہ ہیں۔

انہوں نے صوبائی حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی تعلیمی ایمرجنسی پر بھی سوالات اٹھائے اور کہا کہ ان کے حلقے میں تعلیمی اداروں کی صورتحال اب بھی تشویشناک ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر صوبے میں تعلیمی ایمرجنسی نافذ ہے تو پھر ان کے علاقے کے اسکولوں اور تعلیمی اداروں کی حالت بہتر کیوں نہیں ہو سکی۔

حکومتی رکن نے اپنے حلقے کی ترقیاتی اسکیموں کو بجٹ میں مناسب اہمیت نہ دیے جانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کو نظر انداز کیا گیا ہے، جس سے عوام میں مایوسی پائی جاتی ہے۔

پختون یار نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ترقیاتی فنڈز اور منصوبوں کی تقسیم میں تمام حلقوں کے ساتھ مساوی سلوک کیا جائے اور عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے وسائل کی منصفانہ تقسیم یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان کے حلقے کی متعدد اسکیموں کو نظر انداز کیوں کیا گیا اور ان کے ساتھ یہ امتیازی سلوک کیوں روا رکھا جا رہا ہے۔

اسمبلی اجلاس میں ان کی تقریر کو حکومتی بینچوں کے اندر موجود تحفظات اور عوامی مسائل کی نشاندہی کے تناظر میں اہم قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ انہوں نے حکومت کی حمایت برقرار رکھتے ہوئے مختلف شعبوں میں مزید توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

پاراچنار پاسپورٹ آفس کئی روز سے بند، عملے کی عدم موجودگی پر شہری شدید پریشان
بارشوں کے باعث اب تک مجموعی طور پر 47 افراد جاں بحق، 117افراد زخمی ہوئے،رپورٹ جاری
بند گلی میں دھکیلا جائے تو احتجاج ہمارا حق ہے،سہیل آفریدی
 شیخ الحدیث، سابق ایم پی اے، رکن مرکزی مجلس شوریٰ جے یو آئی مولانا ادریس نے اسلام اور پاکستان کے دفاع کی قیمت چکائی ہے، مولانا فضل الرحمان
پشاور ہائی کورٹ نے 24 سرکاری ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ کے خلاف درخواستیں مسترد کر دیں
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

توانائی بچت، دکانیں صبح 9 سے شام 6 بجے تک کھولنے کی تجویز زیر غور

سوات میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح، جدید یونیورسٹی اور انفراسٹرکچر منصوبے شروع
پشاور ہائی کورٹ نے سرکاری ملازمین، وسائل اور مشینری کے سیاسی استعمال کو غیر قانونی قرار دے دیا
امریکہ کی جانب سے پاکستان سمیت 60 ممالک میں جبری مشقت کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز: جبری مشقت سے تیار شدہ مصنوعات کی امریکہ آمد روکی جائیں گی
بجٹ 2026-27: اساتذہ اپگریڈیشن، پولیس رسک الاؤنس اور تنخواہوں میں اضافے پر غور

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?