• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 7 خوارج ہلاک، کیپٹن حمزہ اکرم شہید

admin
Share
SHARE

 

خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کامیاب رہا، اس دوران 7 خوارج ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ فائرنگ کے تبادلہ میں کیپٹن حمزہ اکرم جام شہادت نوش کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامل آئی ایس پی آر کے مطبق ضلع ہنگو میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 7 خوارج ہلاک کردیئے، 7 اگست 2026 کو ہنگو ضلع میں بھارتی پراکسی سے وابستہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مثر انداز میں نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے فائرنگ کے دوران ایک مسجد میں پناہ لینے کی کوشش کی۔

اس دوران ہونیوالی شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 خوارج ہلاک ہوگئے، جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر متعدد دہشتگرد حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث رہے تھے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کی قیادت کرنے والے 27 سالہ کیپٹن حمزہ اکرم نے جوانوں کی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے بہادری سے مقابلہ کیا اور وطن کے دفاع میں جام شہادت نوش کیا۔ کیپٹن حمزہ اکرم کا تعلق ضلع نارووال سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ دیگر بھارتی سرپرستی میں موجود خوارج کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے عزمِ استحکام کے تحت ملک سے غیر ملکی سرپرستی اور حمایت یافتہ دہشتگردی کے خاتمے کی کارروائیاں پوری رفتار سے جاری رہیں گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق قوم کے بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں اور پاکستان کی سلامتی کے لیے ہر قیمت پر دفاع کا عزم برقرار رہے گا۔

 پشاور رورل ایریا کے ہسپتالوں میں طبی آلات کی کمی کو دور کرنے اور عمارتوں کی مرمت و تزئین مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیے گئے۔
پشاور کی بحالی کے لیے 36 ارب روپے کا ریوائٹلائزیشن پروگرام، 29 بڑے منصوبے بجٹ میں شامل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے
رضاکاروں کا جذبہ کسی بھی معاشرے کی اصل طاقت ہوتا ہے، شفیع جان
لیڈی ریڈنگ ہسپتال (ایل آر ایچ) میں سرجری کے لیے استعمال ہونے والی پانچ سی آرم مشینوں میں سے چار خراب ہونے کا انکشاف
TAGGED:hamzaHangu
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

تنخواہوں میں7فیصد، پنشن میں3.5فیصد اضافہ، ترقیاتی بجٹ آدھا کردیا گیا‘؛ وزیر خزانہ پنجاب بجٹ پیش کر رہے ہیں

بجٹ کی حمایت کریں گے مگر خامیوں کی نشاندہی بھی ضروری ہے، پختون یار
عمران خان قیدِ تنہائی میں، خاموش نہیں رہوں گا : وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
بنوں میں زمینی تنازعہ پر فائرنگ، خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
سعودیہ، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاعی معاہدہ ہوگیا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?