• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

کوہاٹ: بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے 11 افراد جاں بحق، 12 زخمی

irshad
Share
SHARE

ضلع کوہاٹ کی تحصیل لاچی کے نواحی پہاڑی گاؤں مالگین میں شدید بارش کے دوران کچے مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جب متعدد افراد مکان کے اندر موجود تھے۔ اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکال کر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا، جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق امدادی کارروائی کے دوران مزید لاشیں ملبے سے نکالی گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہو گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ امدادی آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع جان نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔ انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور صوبائی حکومت متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن امداد اور تعاون فراہم کرے گی۔ وزیر اطلاعات نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

ماہرین نے مسلسل بارشوں کے دوران کچے اور خستہ حال مکانات میں رہائش اختیار کرنے سے گریز کرنے اور مقامی انتظامیہ کی حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

پی ٹی آئی کا آج مردان میں جلسہ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت دیگر قائدین خطاب کریں گے
عسکریت پسندوں کی جانب مارے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر آگرے، 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی  
پیٹرولیم لیوی کیخلاف جماعت اسلامی آج چاروں صوبوں میں دھرنے دے گی
ایئر چیف کا دوٹوک پیغام: پاکستان کیخلاف جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی زیر صدارت اجلاس، ضم اضلاع کو ملانے کیلئے نئی سڑکوں کی منصوبہ بندی کی ہدایت
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خاتون پر مبینہ جسمانی تشدد اور ذہنی اذیت, شوہر و دیگر ملزموں پر فرد جرم عائد

مردان کے پوش علاقے شیخ ملتون ٹاؤن میں خون کی ہولی، میاں بیوی سمیت 3افراد قتل
خیبرپختونخوا کے نجی سکولوں کے طلبہ 14 اگست کی شجرکاری مہم میں شریک ہوں گے
حکومت کا ٹول ٹیکس میں بھی تاریخی اضافہ، پشاور اسلام آباد 700 روپے مقرر
ریڈیو پاکستان حملہ کیس: چالان میں تاخیر پر عدالت سے رجوع، سپیشل پراسیکیوٹر کے خلاف کارروائی کی استدعا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?