• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی کا لوئر دیر کا دورہ، دہشت گرد حملے میں زخمی پولیس اہلکاروں کی عیادت

irshad
Share
SHARE

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے ضلع لوئر دیر کا مختصر دورہ کیا، جہاں انہوں نے گزشتہ روز دہشت گرد حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی عیادت کی۔

وزیراعلیٰ نے زیرِ علاج اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، ان کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کیں اور انہیں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات بلا تعطل فراہم کی جائیں اور علاج میں کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبرپختونخوا پولیس کی لازوال قربانیاں پوری قوم کا فخر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے بہادر جوانوں نے امن کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنہیں ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہداء کے لواحقین اور زخمی اہلکاروں کو ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کی جائے گی، حکومت اپنے شہداء اور غازیوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے تک یہ جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی اور بزدلانہ دہشت گرد کارروائیاں حکومت، پولیس اور عوام کے عزم و حوصلے کو ہرگز متزلزل نہیں کر سکتیں۔

انسپکٹر جنرل پولیس خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے۔

حکومت نے سرکاری ملازمین کی غیر ملکی شہری سے شادی پر پابندی عائد کر دی
ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا کیس، حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت
جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
خیبرپختونخوا کا 2122 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش، تنخواہوں اور پنشن میں 7 فیصد اضافے کی تجویز
چارسدہ میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف شدید احتجاج، چارسدہ نوشہرہ روڈ بند
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
پاکستان

خیبر پختونخوا میں پیٹرول پرآج سے سبسڈی دینے کا آغاز

ایئر چیف کا دوٹوک پیغام: پاکستان کیخلاف جارحیت کا سخت جواب دیا جائے گا
ہری پور سری کوٹ روڈ پر مرن دھو کے قریب مسافر وین الٹ گئی، خواتین سمیت 10 افراد زخمی
پشاور میں مہنگائی کا طوفان، ضلعی انتظامیہ کے نمائشی دوروں پر عوامی سوالات
خیبر پختونخوا حکومت کا 7 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا منصوبہ

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?