• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن مکمل

irshad
Share
SHARE

زیارت میں دہشت گردوں کا پولیس پر حملہ، 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 اہلکار شہید، کلیئرنس آپریشن مکمل

بلوچستان کے ضلع زیارت کے علاقے کچھ مانگی فیز تھری میں دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 2 ایس ایچ اوز سمیت 9 پولیس اہلکار شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا۔

ایس پی زیارت قدوس دہوار کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا اور گزشتہ رات سے دونوں جانب فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔ شہداء کی میتیں قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال زیارت منتقل کر دی گئی ہیں۔

شہید ہونے والوں میں ایس ایچ او مانگی محمد حسین، ایس ایچ او کاوس صحبت خان، اے ٹی ایف انچارج ہیڈ کانسٹیبل سیف اللہ اور دیگر پولیس اہلکار شامل ہیں۔

معاون وزیراعلیٰ بلوچستان شاہد رند نے بتایا کہ واقعے کے بعد ایف سی، بلوچستان پولیس، محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)، اسپیشل آپریشنز ونگ (ایس او ڈبلیو) اور اینٹی ٹیررسٹ فورس (اے ٹی ایف) نے مشترکہ کلیئرنس آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حملے میں 9 پولیس افسران اور اہلکار شہید ہوئے، جبکہ ڈی ایس پی غلام سرور سمیت 8 اہلکار دشوار گزار پہاڑی راستوں سے بحفاظت تھانہ کاچ پہنچ گئے۔ ایک لاپتا کانسٹیبل رضوان کو بھی بحفاظت بازیاب کر لیا گیا ہے۔

شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اہلکار قوم کا فخر ہیں اور ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔

دوسری جانب، واقعے کے بعد ضلع پشین کے علاقے زیارت کراس پر شہریوں نے مبینہ اغوا کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے قومی شاہراہ بند کر دی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ مانگی ڈیم کے زیر تعمیر منصوبے سے پولیس اہلکاروں سمیت 20 سے زائد افراد کو نامعلوم مسلح افراد اغوا کر کے لے گئے تھے، تاہم ان میں سے پانچ افراد اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ تمام مغویوں کو فوری طور پر بازیاب کرایا جائے، جبکہ شاہراہ کی بندش کے باعث دونوں جانب گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

مذاکرات کے دوران امریکا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے، ایران
ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 32.12روپے کمی،نئی قیمت 385.54روپے فی لیٹر سے کم ہوکر 353.43روپے ہوگئی
ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی کی فیلڈمارشل عاصم منیر سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
پاکستان پیٹرولیم مصنوعات میں خود کفیل ہونے کی جانب گامزن،آئل ریفائنری کی قیام پر بڑی پیش رفت
امریکی نائب صدر مذاکراتی ٹیم کے ہمراہ اسلام آباد پہنچ گئے
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

نوشہرہ میں خوفناک آتشزدگی، 200سے زائد دکانیں جل کر راکھ بن گئے

خیبر پختونخوا حکومت کا 7 شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ شروع کرنے کا منصوبہ
امریکہ ایران تناو میں کمی ،پاکستان میں پیٹرول 55 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
وزیراعظم شہباز شریف کی ایرانی صدر کو جنگ بندی پر مبارکباد، پزشکیان کی اسلام آباد مذاکرات میں شرکت کی تصدیق
ویب سمٹ: دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کانفرنس اور اس کے عالمی اثرات

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?