• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

رکن صوبائی اسمبلی ثوبیہ شاہد کی رکنیت دو ہفتے کے لئے معطل

admin
Share
SHARE

 

پشاور(نیوزرپورٹر)خیبرپختونخوا اسمبلی کی ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے اسمبلی کارروائی میں خلل ڈالنے پر مسلم لیگ (ن) کی خاتون رکن ثوبیہ شاہد کو دو ہفتوں کے لیے معطل کردیا۔ ڈپٹی اسپیکر نے رولز 227 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے سکیورٹی عملے کو معطل رکن کو ایوان سے باہر لے جانے کی ہدایت کی، تاہم ثوبیہ شاہد اپنی نشست چھوڑنے پر آمادہ نہ ہوئیں۔

جمعہ کے روز اسمبلی اجلاس کے دوران حکومتی رکن سجاد بارکوال عمران خان کی صحت کے حوالے سے اظہارِ خیال کررہے تھے کہ ثوبیہ شاہد نے کورم کی نشاندہی کی اور شور شرابہ شروع کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر کی جانب سے متعدد بار خاموش رہنے اور ایوان کا نظم و ضبط برقرار رکھنے کی ہدایت کے باوجود ثوبیہ شاہد مسلسل بولتی رہیں، جس پر ڈپٹی اسپیکر نے رولز 227 کے تحت انہیں دو ہفتوں کے لیے معطل کردیا۔

اس موقع پر حکومتی رکن نذیر عباسی نے ڈپٹی اسپیکر سے معطلی کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ چیخنا چلانا اسمبلی کی روایت نہیں، ایوان میں تحمل اور بردباری سے بات ہونی چاہیے۔

ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے کہا کہ اسمبلی کے ڈیکورم کا خیال رکھنا تمام ارکان کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے خاتون رکن کو بار بار نشست پر بیٹھنے کی تلقین کی، تاہم وہ مسلسل بولتی رہیں اور دیگر ارکان کو بھی ایوان سے باہر نکالنے کی کوشش کرتی رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ثوبیہ شاہد آئندہ ایوان کا ماحول خراب نہ کرنے کی یقین دہانی کرائیں تو معاملے پر غور کیا جاسکتا ہے۔جے یو آئی کے رکن عدنان خان نے اپوزیشن کی جانب سے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی جماعت کے قائد کے حوالے سے بات ہو تو اس پر ایوان کا ماحول خراب نہیں ہونا چاہیے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ایجنڈے کو ترجیح دی گئی اور عمران خان کے معاملے کو پیچھے رکھا گیا، جو حکومتی کورم کی کارکردگی کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ثوبیہ شاہد نے اسمبلی رولز کے مطابق کورم کی نشاندہی کی، جبکہ اسمبلی ایک جرگے کی مانند ہے جہاں ہر رکن کو تحمل سے سنا جانا چاہیے۔

صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان پوری دنیا کے لیڈر ہیں، تاہم اسمبلی کا ایجنڈا اسپیکر کی کرسی کی مرضی سے مرتب اور چلایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر اپوزیشن بلیک میلنگ کے ذریعے ایوان چلانے کی کوشش کرے گی تو اس پر رولز 227 کا اطلاق ہونا چاہیے۔

آفتاب عالم نے اپوزیشن ارکان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ جعلی نشستوں پر آئے ہیں، اس کے باوجود حکومت ان کا بزنس ایوان میں لیتی ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر آئندہ بھی اپوزیشن ارکان اسی طرح کورم کی نشاندہی کرکے کارروائی میں خلل ڈالیں گے تو حکومت ان کے کسی بھی بزنس کا جواب نہیں دے گی۔آخر میں ڈپٹی اسپیکر ثریا بی بی نے ثوبیہ شاہد کی دو ہفتوں کی معطلی کے احکامات دوبارہ پڑھ کر سنائے اور اسمبلی کا اجلاس 24 اگست تک ملتوی کردیا

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ،مزید 7افراد جاں بحق
خیبرپختونخوا حکومت کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف فیصلہ کن آپریشن، پروفائلنگ کا آغاز، بچوں سے بھیک منگوانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان
خیبرپختونخوا میں سستے آٹے کی دستیابی کے لیے فلور ملز کو گندم کی فراہمی جاری
عدالتیں یرغمال، مقبول ترین لیڈر جیل میں، عوام کو نکلنا ہوگا: وزیراعلیٰ سہیل آفریدی
خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی میں 5بھارتی اسپانسرڈ خوارج کو ہلاک ،میجرحافظ احسان الہی شہید
TAGGED:assemblyKPsobia shahid
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخواسیاست

جماعت اسلامی کا پری بجٹ وائٹ پیپر جاری، پشاور کے لیے 650 ارب روپے کے خصوصی پیکج کا مطالبہ

Facebook Twitter پاکستانخیبرپختونخواکے بالائی اضلاع میں گلیشیئر پگھلنے کے ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری
امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے ہوگیا، وزیراعظم کا اعلان
افغانستان کے سابق فاسٹ بولر شاپور زدران 38 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک میں ادویات کے اسٹور میں بے قاعدگیاں، اسٹور کیپر معطل

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?