• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات کو درپیش بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا

irshad
Share
SHARE

خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات کو درپیش بحران سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، جہاں صوبائی حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم فراہمی نے نظام کو شدید متاثر کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال سمیت بڑے سرکاری ہسپتالوں کے چار ارب روپے سے زائد کے واجبات تاحال ادا نہیں کیے گئے، جس کے باعث ان اداروں پر مالی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ دیگر ہسپتال بھی کروڑوں روپے کے بقایاجات کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہیں۔

مزید برآں، نگران دور حکومت سے لے کر اب تک مجموعی واجبات 12 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں، جو کہ صحت کے شعبے کے لیے ایک بڑا خطرہ بن چکے ہیں۔ اگرچہ کسی ہسپتال نے باضابطہ طور پر علاج بند کرنے کا اعلان نہیں کیا، تاہم عملی طور پر کئی بڑے ہسپتالوں میں صحت کارڈ کے تحت علاج کی سہولیات محدود کر دی گئی ہیں، جس سے خصوصاً غریب مریض شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

دوسری جانب صحت سہولت پروگرام کے سربراہ کے مطابق محکمہ خزانہ کی جانب سے چار ارب روپے جاری کر دیے گئے ہیں، جو آئندہ ہفتے تک متعلقہ ہسپتالوں کے اکاؤنٹس میں منتقل ہو جائیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ کسی ادارے نے تحریری طور پر علاج بند کرنے کی اطلاع نہیں دی، تاہم وسائل کی کمی کے باعث علاج کی رفتار ضرور متاثر ہوئی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر بروقت فنڈز کی فراہمی یقینی نہ بنائی گئی تو یہ بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے اور صحت عامہ کے نظام پر اس کے منفی اثرات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

کوہستان میگا اسکینڈل: مرکزی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، رہائی کا حکم
پشاور: دیر موٹر وے کی اصولی منظوری، منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت تعمیر ہوگا
پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی
حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں بھرتیوں سے متعلق شکایت، اینٹی کرپشن نے ریکارڈ طلب کر لیا
محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا،
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کا عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ

کوہستان میگا اسکینڈل: مرکزی ملزم کی پلی بارگین کی درخواست منظور، رہائی کا حکم
وزیراعظم کا پیٹرول 80 روپے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان
پی ایس ایل میں شائقین کی واپسی کیلئے کوششیں جاری، فیصلہ وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد ہوگا: محسن نقوی
معروف مذہبی شخصیت عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس قاتلانہ حملہ میں شہید

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?