• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

وینزویلا میں قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 188 ہوگئی، 1 ہزار سے زائد زخمی

irshad
Share
SHARE

 وینزویلا میں چند سیکنڈ کے وقفے سے آنے والے دو طاقتور زلزلوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی، جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہو گئیں  ہلاکتوں کی تعداد 1

ہزار سے تجاوز کرنے کے امکانات 44 فیصد ہیں جس کے باعث صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دی جا رہی ہے۔ ۔

 قیامت خیز زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 188 ہوگئی، 1 ہزار سے زائد زخمی

 

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے مقامی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 4 منٹ پر وینزویلا کے شمالی ساحلی علاقے کے قریب آئے۔ پہلے زلزلے کی شدت 7.2 جبکہ صرف 39 سیکنڈ بعد آنے والے دوسرے زلزلے کی شدت 7.5 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلوں کا مرکز دارالحکومت کراکس سے تقریباً 160 کلومیٹر مغرب میں واقع مورون کے علاقے کے نزدیک تھا۔

شدید جھٹکوں کے باعث کراکس سمیت متعدد شہروں میں عمارتیں منہدم ہو گئیں اور خوفزدہ شہری گھروں، دفاتر اور تجارتی مراکز سے نکل کر سڑکوں پر آ گئے۔ امدادی ٹیموں نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کر دیا جبکہ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔

حکام نے ملک بھر میں ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے اسپتالوں، ریسکیو اداروں اور سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا ہے۔ کئی علاقوں میں بجلی اور مواصلاتی نظام بھی متاثر ہوا ہے جس کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگیز نے تصدیق کی ہے کہ ملک کے مرکزی بین الاقوامی ہوائی اڈے کو شدید نقصان پہنچنے کے باعث عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے جبکہ میٹرو سروس اور تعلیمی ادارے بھی معطل کر دیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے (USGS) نے خبردار کیا ہے کہ زلزلوں کے باعث جانی و مالی نقصان میں مزید اضافے کا خدشہ موجود ہے۔ ادارے کے ابتدائی تخمینے کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں تک پہنچنے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا، تاہم حتمی اعداد و شمار ریسکیو کارروائیوں کی تکمیل کے بعد ہی سامنے آئیں گے۔

ادھر امریکا سمیت متعدد ممالک نے وینزویلا کو امدادی تعاون کی پیشکش کی ہے۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی سرگرمیوں کے لیے متعلقہ اداروں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا جا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ زلزلے گزشتہ ایک صدی کے دوران وینزویلا میں آنے والے شدید ترین زلزلوں میں شمار کیے جا رہے ہیں، جن کے اثرات ملک کے مختلف حصوں کے علاوہ پڑوسی ملک کولمبیا تک محسوس کیے گئے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات، آزمائشی حالات میں مکمل یکجہتی کا اعادہ
وزیر اعلی خیبر پختونخوا کا 27 ستمبر کو آسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان
پیٹرولیم قیمتوں میں اضافہ،کرایوں کی مد میں عوام پر ایک اور بم گرایا گیا
پاکستان پوسٹ کا ری اسٹرکچرنگ پلان پر بڑا یوٹرن، ملازمتوں میں کمی اور ڈاکخانوں کی بندش مؤخر
ایرانی تجاویز مل چکی ہیں مگر دوبارہ حملے خارج از امکان نہیں، ٹرمپ
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث بجلی نظام بری طرح متاثر، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے

ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکھ, خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق
وکلاء کو مزاحمت کا پیغام، شفاف ٹرائل نہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی،وزیر اعظم آج منظوری دیں گے
بنوں کے علاقے برغنتو میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد شہید

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?