• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
پاکستان

پیٹرول 74، ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم کا بڑا اعلان

irshad
Share
SHARE

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں معاشی صورتحال میں بہتری اور عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طور پر عوام تک منتقل کیا جا رہا ہے۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 67روپے فی لیٹر کمی کی جا رہی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی قیمت 373 روپے سے کم ہو کر 299 روپے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 378 روپے سے کم ہو کر 311 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے قوم سے جو وعدہ کیا تھا، اللہ کے فضل سے اسے پورا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے مشکل حالات میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا اور حکومت ان کے تعاون پر شکر گزار ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بحران کے دوران وفاقی حکومت نے ترقیاتی بجٹ اور کفایت شعاری سے حاصل ہونے والی بچت سے 129 ارب روپے استعمال کر کے عوام کو ممکنہ حد تک ریلیف فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی موثر حکمت عملی کے باعث ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قلت پیدا نہیں ہوئی، نہ ہی عوام کو لمبی قطاروں یا راشننگ جیسے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ وزیراعظم نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں جتنی کمی آئے گی، اس کا فائدہ من و عن عوام کو منتقل کیا جائے گا اور مہنگائی میں مزید کمی کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ شہباز شریف نے خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کے خاتمے اور امن معاہدے کے نتیجے میں معاشی صورتحال بہتر ہوئی ہے، جس کا براہ راست فائدہ پاکستانی عوام کو پہنچایا جا رہا ہے۔ انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ محسن نقوی اور معاشی ٹیم کی خدمات کو بھی سراہا اور کہا کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے

موجودہ نظام نے جمہوریت کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی، ایمل ولی خان
ویب سمٹ قطر: مشرقِ وسطی میں ڈیجیٹل انقلاب کی نئی داستان
کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، نیول چیف
۔ 18ہزار 771ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش، دفاع کیلئے 3 ہزار ارب مختص
بجٹ؛ تنخواہ دار طبقے کیلیے سب سے بلند انکم ٹیکس سلیب کی حد میں اضافے کا امکان
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

پشاور میں پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ، دو اہلکار زخمی

محرم الحرام کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اہم اجلاس آج منعقد ہوگا،
عمران خان سے ملاقات تک کوئی ڈرافٹ سائن نہیں ہوگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
سرکاری ملازمین کوعید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ
خیبر پختو نخوا میں زائد کرایہ وصول کرنے والی سی این جی گاڑیوں کیخلاف سخت کاروائیوں کا فیصلہ، بھاری جرمانے اور روٹ پرمٹ معطل ہوگا

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • علاقائی
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?