• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
بین الاقوامی

امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے ہوگیا، وزیراعظم کا اعلان

irshad
Share
SHARE

وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد ایک تاریخی امن معاہدہ طے پا گیا ہے، جس پر باضابطہ دستخط 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں کیے جائیں گے۔ وزیراعظم نے اس پیش رفت کو خطے اور دنیا میں امن، استحکام اور سفارتی عمل کی بڑی کامیابی قرار دیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ دونوں ممالک نے تمام محاذوں پر فوجی کارروائیاں فوری اور مستقل طور پر ختم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاہدے میں لبنان سمیت دیگر علاقوں میں جاری کشیدگی کے خاتمے کے اقدامات بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نے قطر، سعودی عرب اور ترکیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان ممالک نے مذاکرات کے عمل کو کامیاب بنانے میں اہم سفارتی معاونت فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بھی مستقل طور پر سفارت کاری، مذاکرات اور تنازعات کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے بھی امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے یہ پیش رفت ایک حتمی معاہدے اور خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے اس مشکل دور میں ہمیشہ مذاکرات اور سفارت کاری کی حمایت کی۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاہدہ مکمل ہو گیا ہے اور یہ مشرق وسطیٰ میں امن اور استحکام کی جانب ایک تاریخی پیش رفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کو تمام تجارتی اور بین الاقوامی جہازوں کے لیے دوبارہ کھول دیا جائے گا جبکہ ایران کے خلاف امریکی بحری ناکہ بندی بھی فوری طور پر ختم کر دی جائے گی۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ پیش رفت کشیدگی میں کمی اور مذاکرات کے ذریعے امن کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سفارتی ٹیموں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اہم کردار ادا کیا ہے۔

معاہدے کے اعلان کے بعد عالمی توانائی منڈی میں نمایاں تبدیلی دیکھنے میں آئی۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ کروڈ کی قیمت تقریباً 3.8 فیصد کمی کے بعد 84.02 ڈالر فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 4.1 فیصد کمی کے ساتھ 81.40 ڈالر فی بیرل پر آ گیا۔

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اس معاہدے کو تنازع کے پرامن حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیتے ہوئے دونوں ممالک کو مبارکباد دی۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اٹلی نے بھی مشترکہ بیان میں معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران قابل تصدیق اقدامات کرتا ہے تو پابندیوں میں نرمی پر غور کیا جا سکتا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان، قطر کے وزیراعظم اور برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بھی اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کو فروغ ملے گا۔

ادھر ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران اس معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں پر عملدرآمد جمعے سے شروع کرے گا تاہم حتمی معاہدے کے لیے آئندہ 60 روز تک مذاکرات جاری رہیں گے۔ ان مذاکرات میں بنیادی توجہ پابندیوں کے خاتمے، اقتصادی رکاوٹوں کو دور کرنے اور دونوں ممالک کے درمیان اعتماد سازی پر مرکوز ہوگی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان یہ پیش رفت کئی برسوں سے جاری کشیدگی کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اگر یہ معاہدہ کامیابی سے نافذ ہو جاتا ہے تو نہ صرف مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کو فروغ ملے گا بلکہ عالمی معیشت، توانائی کی منڈیوں اور بین الاقوامی تجارت پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

اسلام آباد مذاکرات کامیاب، لیکن اہم جوہری نکات پر اختلاف برقرار
امریکا اور ایران امن معاہدے کے قریب، دستخط کے وقت پر اختلاف برقرار
وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تاریخی سفارتی کامیابی، ٹرمپ کا جنگ بندی کا اعلان
چین کی ثالثی میں پاک افغان مذاکرات میں بڑی پیش رفت، جنگ بندی پر اتفاق
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیر داخلہ محسن نقوی کا وفد کے ہمراہ ایران کا 3 روزہ سرکاری دورہ مکمل
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ایران کے بعد امریکا کی ترجیح بھی پاکستان بن گیا، ٹرمپ نے آئندہ دو روز میں مذاکرات کا اشارہ دے دیا

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا فتح خیل پولیس سٹیشن پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ سے ملاقات
پشاور سمیت صوبہ بھر میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 5.4 ریکارڈ
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 5 روپے کی کمی کردی
ٹانک، نامعلوم مسلح افراد کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر وقاص عالم خٹک کی سرکاری گاڑی برآمد

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?