• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

باڑہ سیاسی اتحاد کا 12 مئی کو پشاور میں “امن پاسون” کا اعلان

irshad
Share
SHARE

باڑہ سیاسی اتحاد کا 12 مئی کو پشاور میں “امن پاسون” کا اعلان

 

جمرود: باڑہ سیاسی اتحاد نے تیراہ اور باڑہ کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف 12 مئی کو پشاور میں “امن پاسون” کے انعقاد کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں ضلع خیبر کے تمام اقوام کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

 

جمرود پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے باڑہ سیاسی اتحاد کے عہدیداران حاجی شیرین آفریدی، ملک عطاء اللہ آفریدی، ملک سید غا جان کوکی خیل، چراغ آفریدی، ایڈووکیٹ فرہاد آفریدی اور دیگر نے کہا کہ تیراہ سے نقل مکانی کرنے والے افراد کے مسائل تاحال حل نہیں ہوسکے اور متاثرین ابھی تک در بدر کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ اب باڑہ کے علاقوں اکاخیل اور قمبر خیل میں بھی بدامنی میں اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث لوگ دوبارہ نقل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں۔ انہوں نے اس صورتحال کو صوبائی و وفاقی حکومت اور دیگر متعلقہ اداروں کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا۔

 

رہنماؤں نے بتایا کہ تیراہ متاثرین کو واپسی کے لیے 25 اپریل کی تاریخ دی گئی تھی، تاہم اپریل ختم ہونے کے باوجود واپسی کے کوئی واضح امکانات نظر نہیں آرہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے اور وزیراعلیٰ کو اپنے اختیارات استعمال کرکے باڑہ میں امن قائم کرنا چاہیے۔

 

انہوں نے منتخب نمائندوں پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تیراہ کے بعد باڑہ اکاخیل اور قمبر خیل میں بدامنی کے معاملے پر منتخب نمائندے مکمل خاموش ہیں، نہ کوئی مؤثر لائحہ عمل بنایا جارہا ہے اور نہ ہی عوامی مسائل پر آواز اٹھائی جارہی ہے۔

 

پریس کانفرنس کے دوران تیراہ آئی ڈی پیز کے لیے اعلان کردہ 4 ارب روپے کے استعمال پر بھی سوالات اٹھائے گئے۔ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بڑی تعداد کو ابھی تک کسی قسم کی مالی امداد نہیں ملی۔

 

انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والے “امن پاسون” میں اس بات کا تعین کیا جائے گا کہ باڑہ میں امن و امان قائم رکھنے اور بدامنی کے خاتمے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے، اور آیا صوبائی حکومت، وفاقی حکومت اور عسکری قیادت اپنی ذمہ داریاں پوری کررہی ہیں یا نہیں۔

 

باڑہ سیاسی اتحاد کے مطابق 12 مئی بروز منگل باڑہ سے عوام امن پاسون کی شکل میں پشاور جائیں گے اور وہاں اپنے مطالبات اور مسائل اجاگر کریں گے۔

پشاور میں مردارمرغیاں شوارما اور برگر شاپس کو سپلائی ہونے کا انکشاف، دکاندار دھر لیا گیا
جامعہ پشاور میں تنخواہوں اور پنشن کی عدم ادائیگی پر ملازمین کی ہڑتال، تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ
عسکریت پسندوں کی جانب مارے گئے مارٹر گولے سول آبادی پر آگرے، 4 افراد جاں بحق جبکہ 11 شدید زخمی  
سوات موٹروے پر ٹریفک کا المناک حادثہ،16 افراد جاں بحق
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ کب شروع ہوگا؟ این ڈی ایم اے نے پیشگوئی کردی
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

بنوں کے علاقے برغنتو میں ہونے والے دو دھماکوں کے نتیجے میں 7 افراد شہید

ایرانی بندرگاہوں کو خطرہ لاحق ہوا تو خلیج اورخلیج عمان کی کوئی بھی بندرگاہ محفوظ نہیں رہے گی: ایرانی فوج
اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، 3پاکستانیوں سمیت 86افراد جاں بحق
پیٹرول 74، ڈیزل 67روپے فی لیٹر سستا، وزیراعظم کا بڑا اعلان
ہری پور کے حطار انڈسٹریل اسٹیٹ میں گیس پائپ لائن دھماکھ, خاتون اور بچی سمیت 7 افراد جاں بحق

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • پرائیویسی پالیسی
  • شرائط و ضوابط
  • دستبرداری

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?