• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

وکلاء کو مزاحمت کا پیغام، شفاف ٹرائل نہ ہوا تو ملک گیر ہڑتال کریں گے: وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا

admin
Share
SHARE

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور میں منعقدہ وکلاءجرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس جرگے کے انعقاد کی تجویز معزز عدلیہ کے ججز کی جانب سے پیش کی گئی تاکہ ملک میں رائج غیر قانونی نظام کے خلاف مو¿ثر اور منظم مزاحمت کی راہ ہموار کی جا سکے۔ انہوں نے وکلاءبرادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس عزم، حوصلہ اور طاقت موجود ہے اور اب وقت آ چکا ہے کہ اپنے حق کے حصول کے لیے اس قوت کا بھرپور اظہار کیا جائے، کیونکہ اگر آج مزاحمت نہ کی گئی تو آنے والی نسلیں غلامی کی زنجیروں میں جکڑی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ نے عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججز نے انہیں عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی، تاہم اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے اس حکم کو صریحاً نظر انداز کیا جو کہ نہ صرف عدلیہ کی توہین ہے بلکہ آئین کی بالادستی پر بھی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ اگر ایک سرکاری افسر ججز کے احکامات ماننے سے انکار کرے تو پھر آئین و قانون کی کیا حیثیت باقی رہ جاتی ہے۔محمد سہیل آفریدی نے واضح کیا کہ ان کی حکومت اور جماعت ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، حقیقی انصاف اور عوام کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی کی خواہاں ہے، تاہم موجودہ حالات میں انصاف کا فقدان نمایاں طور پر محسوس کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ روا رکھا جانے والا سلوک نہایت تشویشناک ہے، خصوصاً اس تناظر میں کہ عمران خان کی اہلیہ ایک غیر سیاسی خاتون ہیں جنہیں تنہائی میں رکھا گیا اور ملاقاتوں تک سے محروم کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر قانون کے نام پر گولیاں چلائی جا سکتی ہیں تو وہ اسی آئین و قانون کی سربلندی کے لیے گولیاں کھانے کے لیے بھی تیار ہیں، تاہم اس کے باوجود وہ کسی بھی صورت ہتھیار نہیں اٹھائیں گے اور نہ ہی کوئی غیر آئینی قدم اٹھایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ وہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے ایک جج سے ملاقات کے لیے گئے مگر طویل انتظار کے باوجود نا صرف ملاقات نہ ہو سکی بلکہ سلام کا جواب دینا بھی گوارا نہیں کیا گیا، جو کہ نظامِ انصاف کی موجودہ کیفیت کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام آئینی و قانونی راستے اختیار کرنے کے باوجود انصاف کہیں دکھائی نہیں دے رہا اور اگر آج ایک سیاسی جماعت کو نشانہ بنایا جا رہا ہے تو کل یہی رویہ دیگر جماعتوں کے ساتھ بھی اختیار کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا کہ وکلاءبرادری کو بھی دباو¿ کا سامنا ہے اور انہیں فوجی عدالتوں میں پیش کیے جانے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس کے باعث پوری قوم کی نظریں اب وکلاءبرادری پر مرکوز ہیں۔انہوں نے وکلاءکو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو اس صورتحال میں مو¿ثر مزاحمت کرنا ہوگی اور یقین دلایا کہ وہ خود اور پوری قوم وکلائ کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بائیس اپریل کو عمران خان اور بشریٰ بی بی کے کیسز مقرر ہیں اور وکلاءکو چاہیے کہ وہ ان کیسز میں شفاف ٹرائل کو یقینی بنانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ ستائیس اپریل کو کراچی میں بھی وکلاءجرگہ منعقد ہوگا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اگر پانچ مئی تک شفاف ٹرائل کو یقینی نہ بنایا گیا تو چھ مئی کو ملک بھر میں مکمل قلم چھوڑ ہڑتال کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے جرگے میں وکلاءکی بھرپور شرکت اور طاقت کے مظاہرے نے ایک واضح پیغام دیا ہے جس سے بعض عناصر کی نیندیں اڑ چکی ہیں اور اب یہ جدوجہد مزید شدت اختیار کرے گی۔ اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ ظلم کبھی مستقل نہیں رہتا، چاہے کتنا ہی بڑھ جائے بالآخر مٹ جاتا ہے اور حق و سچ کی ہی فتح ہوتی ہے۔ انہوں نے شاندار جرگے کے انعقاد پر صوبے خصوصاً پشاور کے وکلاءکو مبارکباد پیش کی اور ملک بھر سے کثیر تعداد میں شرکت یقینی بنانے پر وکلاء برادری کو خراج تحسین پیش کیا۔ سینئر قانون دان سلمان اکرم راجہ اور دیگر نے بھی جرگے سے خطاب کیا اور آئین و قانون کی بالادستی، ظلم و فسطائیت کے خاتمے اور انصاف کے حصول کے لیے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ملک میں قانون کی بالادستی اور ظلم و جبر کے خاتمے کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کے لیے متفقہ قراردادیں بھی پیش کی گئیں۔

َِ<><><><><><>

خیبر پختونخوا میں بارشوں سے تباہی کا سلسلہ جاری ،مزید 7افراد جاں بحق
پی ٹی آئی لیاقت باغ جلسہ: سرکاری وسائل کے ممکنہ استعمال پر پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر
خیبرپختونخوا میں بارشوں سے تباہی، 10بچوں سمیت 12افراد جاں بحق، 47زخمی
خیبرپختونخوا میں بارشوں کے باعث بجلی نظام بری طرح متاثر، 100 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سے ایشیائی ترقیاتی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات، ضم اضلاع کے لیے ایک ہزار ارب روپے کا جامع پیکج
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری ، پاک افغان شاہراہ پر سیلابی صورتحال، ایک بچہ جاں بحق

اسرائیلی فوج کا دعویٰ: ایران کے 200 سے زائد اہداف پر حملے کئے گئے ہیں
پاکستان بمقابلہ بنگلادیش: دوسرے ون ڈے میں بیٹنگ جاری
پاکستان ،ایران ٹرانزٹ کوریڈور — کا باقاعدہ آغاز، پہلی برآمدی کھیپ روانہ کر دی گئی ہے
اٹلی کے قریب کشتی حادثہ، 3پاکستانیوں سمیت 86افراد جاں بحق

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?