• اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے
  • اخبار
  • 0912584506
  • 93008563368+
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سیاست
  • بین الاقوامی
  • علاقائی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
  • آئین اخبار
خیبرپختونخوا

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی نظام کی ازسرِنو تشکیل کیلئے نیا قانون متعارف

admin
Share
SHARE

پشاور(ویب ڈیسک )خیبرپختونخوا حکومت نے بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے “خیبرپختونخوا لوکل کونسلز ڈیلیمیٹیشن (ریپیل اینڈ ری آرگنائزیشن) ایکٹ 2026” متعارف کرا دیا ہے،زرائع کے مطابق صوبے میں دوبارہ تین سطحی بلدیاتی نظام یعنی ڈسٹرکٹ کونسل، تحصیل کونسل اور ویلج یا نیبرہڈ کونسل کو بحال کیا جا رہا ہے۔

نئے قانون کے مطابق بلدیاتی اداروں کی نئی حدبندیاں مکمل طور پر ڈیجیٹل مردم شماری 2023 کی بنیاد پر کی جائیں گی۔ اس نظام میں ویلج کونسل کی آبادی 25 ہزار سے 30 ہزار جبکہ نیبرہڈ کونسل کی آبادی 30 ہزار سے 35 ہزار مقرر کی گئی ہے، تاہم انتظامی سہولت کے پیش نظر 10 فیصد تک کمی بیشی کی گنجائش بھی رکھی گئی ہے تاکہ موضع یا مردم شماری بلاکس تقسیم نہ ہوں۔

قانون کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل کو ایک اعلیٰ سطحی نگرانی اور کوآرڈینیشن کا ادارہ بنایا گیا ہے جو تقریباً 13 سرکاری محکموں کی کارکردگی کی نگرانی کرے گا، جبکہ تحصیل کونسل کو عملی اختیارات اور مکمل آپریشنل کنٹرول دیا گیا ہے جہاں 9 بڑے شعبوں میں براہ راست کام کیا جائے گا۔ ویلج کونسل کو نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبہ بندی اور کمیونٹی کی شمولیت سے منصوبوں کی تکمیل کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

نئے ایکٹ میں مالیاتی نظام میں بھی نمایاں اصلاحات کی گئی ہیں۔ اس کے تحت ڈسٹرکٹ کونسل کے لیے علیحدہ فنڈ قائم کیا جائے گا جس میں صوبائی ترقیاتی پروگرام کا کم از کم 20 فیصد حصہ شامل ہوگا، جبکہ تحصیل کونسل کو بھی مالی خودمختاری دی جائے گی۔ اسی طرح ویلج کونسل کو تحصیل کے فنڈز میں سے کم از کم 10 فیصد حصہ فراہم کیا جائے گا۔ قانون میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ کسی بھی کونسل کے فنڈز اس کی منظوری کے بغیر نہ تو روکے جا سکیں گے اور نہ ہی منتقل کیے جا سکیں گے،زرائع کے مطابق•

انتخابی نظام میں بھی اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ ویلج کونسل کے چیئرمین اور ممبران براہ راست عوام کے ووٹوں سے منتخب ہوں گے، جبکہ ایک ویلج کونسل میں چیئرمین، وائس چیئرمین اور جنرل ممبران کے علاوہ خواتین، کسان/مزدور، اقلیت اور ایک نوجوان کے لیے مخصوص نشستیں بھی رکھی گئی ہیں۔ اسی طرح تحصیل چیئرمین کا انتخاب بھی براہ راست عوام کریں گے اور تحصیل کونسل میں نمائندگی ویلج کونسلز اور مخصوص نشستوں کے ذریعے مکمل کی جائے گی۔

قانون کے تحت نوجوانوں کی نمائندگی بڑھانے کے لیے ایک نیا طریقہ کار بھی متعارف کرایا گیا ہے جس کے مطابق ویلج کونسل انتخابات میں حصہ لینے والے ٹاپ 5 فیصد نوجوان امیدواروں کو ڈسٹرکٹ سطح پر جبکہ اگلے 5 فیصد کو تحصیل سطح پر نمائندگی دی جائے گی۔

مزید برآں ہر ویلج کونسل کے لیے سالانہ ترقیاتی منصوبہ تیار کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جس میں عوامی مشاورت کے ذریعے سکیمیں ترتیب دی جائیں گی۔ ان منصوبوں میں 80/20 ماڈل کے تحت 20 فیصد حصہ مقامی کمیونٹی فراہم کرے گی تاکہ منصوبوں میں عوامی شمولیت اور ذمہ داری کو فروغ دیا جا سکے۔

زرائع کے مطابق نئے قانون کے تحت 2020 کے سابقہ قواعد کو ختم کر دیا گیا ہے اور نئی حدبندیوں کی تکمیل کے بعد بلدیاتی انتخابات منعقد کیے جائیں گے، جن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گا۔

سیاسی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند برسوں میں بلدیاتی نظام کو مکمل اختیارات اور فنڈز نہ ملنے کے باعث اس کی کارکردگی متاثر رہی۔ اب نئے قانون کے بعد توقع کی جا رہی ہے کہ بلدیاتی اداروں کو عملی طور پر بااختیار بنایا جائے گا تاکہ نچلی سطح پر عوامی مسائل کے حل اور مقامی ترقیاتی عمل کو مؤثر بنایا جا سکے۔

پشاور: 9 اپریل کو احتجاجی طاقت کا مظاہرہ، ملک ریجیم چینج کے بعد تباہی کی طرف جا رہا ہے: سہیل آفریدی
ارباب نیاز اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا کیس، حکومت کو جواب جمع کرانے کی مہلت
خیبرپختونخوا میں تعلیم کے شعبے میں بڑی اصلاحات کا فیصلہ، ریسرچ سینٹر کے لیے 50 کروڑ مختص
خیبرپختونخوا: کہاں تیز بارش کہاں ژالہ باری، محکمہ موسمیات آگاہ کر دیا
،مردان میں 19 اپریل کو ہونے والا جلسہ ملکی سیاست کا فیصلہ کن موڑ ہوگا،وزیر اعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا ویڈیو پیغام جاری
Share This Article
Facebook Email Print

Follow US

Find US on Social Medias
1.3kLike
XFollow
YoutubeSubscribe
TelegramFollow
تازہ ترین
بین الاقوامی

ایران سے جنگ بندی کا میرا کوئی ارادہ نہیں تھا، پاکستان کی درخواست پر راضی ہوا؛ ٹرمپ

وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کر دی
دھمکیوں سے مسائل حل نہیں ہوتے، مولانا فضل الرحمان کا عالمی قیادت کو پیغام
امریکی و اسرائیلی حملوں سے صرف تہران میں 33 ہزار گھروں کو نقصان پہنچنے کا انکشاف
ایل پی جی کی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت جاری

زمرے

  • بین الاقوامی
  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • سیاست
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل

ہمارے بارے میں

روزنامہ آئین ایک باوثوق، مستند اور اہم خبروں پر مبنی کثیر الاشاعت اخبار ہے جو خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں بڑے شوق سے پڑھا جاتا ہے۔ یہ اخبار آڈٹ بیورو آف سرکولیشن (اے بی سی) سے باقاعدہ طور پر تصدیق شدہ ہے اور پشاور و اسلام آباد سے بیک وقت بلاتعطل شائع ہو رہا ہے،

اہم روابط

  • اخبار
  • اشتہار کے لیے رابطہ
  • ہمارے بارے میں
  • ہم سے رابطہ کیجئے

سماجی رابطے

  • ہمارا فیس بک پیج
  • ہماری ٹویٹر پروفائل
  • ہماری انسٹاگرام پروفائل

سماجی رابطے

  • پاکستان
  • خیبرپختونخوا
  • بین الاقوامی
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • صحت
  • کاروبار
  • کھیل
Copyright © 2026, Daily Aeen. Designed & Developed by Pixel Pro
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?